اڑی۔ 15؍جنوری:
جموں و کشمیر کی بتول زہرہ، جو اُڑی سے پہلے سال کی کالج کی طالبہ ہے، نے جموں و کشمیر کو ایودھیا میں رام للا کے پرا ن پرتیشٹھا کی تقریب سے جوڑنے کے لیے پہاڑی زبان میں رام بھجن گایا ہے۔بتول زہرہ نے کہا کہ "ہمارے پیارے وزیر اعظم نریندر مودی نے 11 دن کا ورت رکھا ہے۔ وہ ایسا اس وقت کر رہے ہیں جب قوم 22 جنوری کو رام للا کی پران پپرتیشٹھا تقریب کا مشاہدہ کرنے جا رہی ہے۔ آج پورا ملک بھگوان رام کے بھجن سے گونج رہا ہے۔
ہمارا جموں و کشمیر اس پہل میں پیچھے نہیں ہے۔بتول زہرہ نے بتایا کہ انہیں رام بھجن گانے کی تحریک کیسے ملی۔میں نے جوبن نوٹیال کا گایا ہوا ایک رام بھجن سنا اور میں نے سوچا کہ میں وہی گانا پہاڑی زبان میں بھی گا سکتی ہوں۔ میں نے رام بھجن کو اپنی زبان میں ریکارڈ کیا ہے۔
مسلم کمیونٹی کے لوگ بھی مجھے مبارکباد دے رہے ہیں۔بتول زہرہ نے اسلامی تعلیمات کو اجاگر کیا جس نے انہیں رام بھجن گانے کی ترغیب دی۔میں صیاد برادری سے ہوں اور امام حسین نے ہمیں اپنی قوم سے محبت کرنا سکھایا۔ تمام برادریوں کے لوگ ہمارے بھائی بہن ہیں۔ مسلمانوں کو ہندوؤں کا احترام کرنا چاہیے اور ہندوؤں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔ بھگوان رام اپنی خوبیوں کی وجہ سے انسانوں میں سب سے اعلیٰ تھے۔ اور، وہ انصاف اور حسن سلوک کا مظہر ت ہیں۔
دریں اثنا، عظیم الشان مندر کے افتتاح کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین اور لوگ شرکت کریں گے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیترا ٹرسٹ نے 22 جنوری کو دوپہر کو رام مندر کے مقدس مقام پر رام للا کو تخت نشین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایودھیا میں رام للا کی پران پرتیشٹھا کی تقریب کے لیے ویدک رسومات 16 جنوری کو شروع ہوں گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی مندر میں شری رام للا کی رسمی تنصیب کی صدارت کریں گے۔ اس سے پہلے، جمعہ کو، پی ایم مودی نے ایودھیا کے رام مندر میں پران پرتیشتھا کی تقریب سے پہلے 11 روزہ خصوصی ‘ انوشٹھان‘ کا اعلان کیا۔وارانسی کے ایک پجاری لکشمی کانت دکشت 22 جنوری کو رام للا کے تقدس کی تقریب کی اہم رسومات ادا کریں گے۔ 14 جنوری سے 22 جنوری تک ایودھیا میں ‘ امرت مہوتسو’ منایا جارہاہے۔ایودھیا، بھگوان رام کی جائے پیدائش، ہندوستان کے لوگوں کے لیے بڑی روحانی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت رکھتی ہے۔
