• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

مسلح افواج کی تقویت اور افواج کا بہبود حکومت کا عزم:راجناتھ

Online Editor by Online Editor
2024-01-15
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
حکومت اور سول سوسائٹی کو تیز رفتار ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے: راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappEmail

لکھنؤ:15جنوری:

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت مسلح افواج کی مضبوطی اور خدمات انجام دینے والے افوان کے ساتھ ہی سابق افواج کے بہبود کے لئے پوری طرح کمر بستہ ہے۔
لکھنؤ میں 76ویں یوم فوج پر وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی، نیوی اور ائیر فورس ڈے کو دہلی کے باہر بنانے کی سوچ ملک کی روایت اور فوجی پیش رفت کو لوگوں تک لے جانا ہے۔ ہماری فوج نئے ایجادات کے ذریعے مثبت تبدیلی لانے کے ساتھ ساتھ روایت پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے۔
مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے وزارت دفاع کی طرف سے مانگے گئے فنڈز جاری کرتی ہے جو کہ فوجیوں کے تئیں حکومت کی لگن کی علامت ہے۔حکومت نہ صرف حاضر سروس فوجیوں بلکہ ریٹائرڈ فوجیوں کی بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جس میں ‘ون رینک ون پنشن’ اسکیم، صحت کی دیکھ بھال اور دوبارہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی میں سابق فوجیوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ان کا احترام کرنا عوام کی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر سنگھ نے پہلے دن کا پوسٹل کور بھی لانچ کیا۔لکھنؤ چھاؤنی میں آج 76ویں آرمی ڈے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ایک فوجی اور جنگی نمائش ‘شوریہ سندھیا’ کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں وزیر دفاع کے علاوہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، آرمی چیف آف اسٹاف جنرل منوج پانڈے سمیت کئی معززین نے شرکت کی۔
وزیر دفاع نے حب الوطنی، ہمت، انسانیت اور ہندوستانی آئین کے تئیں وفاداری کو ایک سپاہی کی چار سب سے اہم خصوصیات قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کرنے والا سپاہی ایک مثالی محب وطن ہے۔ یہ حب الوطنی سپاہی کو ہمت دیتی ہے۔ملک اب دیکھ رہا ہے کہ کس طرح ہماری افواج کو ڈرونز اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے جدید ہتھیاروں/ٹیکنالوجیز سے مسلسل لیس کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی مسلح افواج میں خواتین کا کردار بھی بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو فوج میں بھرتی ہونے کا موقع نہیں ملتالیکن جن لوگوں نے آج کا پروگرام دیکھا وہ ملک کی حفاظت کے لیے ہماری فوج کی تیاری کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ اس سے لوگ ہمارے فوجیوں کے قریب آگئے ہیں۔ یہ یقینی طور پر ہمارے نوجوانوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے یا ہمارے فوجیوں کی طرح لگن اور عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دے گا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے ’پریکشاپہ چرچا ‘کے ایک پروگرام کی صدارت کی

Next Post

دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan