• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا دو ریاستی حل سے انکار عالمی امن کے لیے خطرناک ہو گا: اقوام متحدہ

Online Editor by Online Editor
2024-01-25
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرنا ترک نہیں کروں گا: انتونیو گوتریس
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیوز مانیٹرینگ

اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اس کے وزیراعظم کی جانب سے دو ریاستی حل کو مسترد کرنا ایک ایسے سیاسی تنازع کو طول دے گا جو عالمی امن کے لیے خطرہ ہے اور اور ہر طرف انتہاپسندی بڑھانے کا باعث بھی بن رہا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں حماس اسرائیل جنگ کے حوالے سے اب تک کے سخت ترین الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ ’فلسطینی عوام کے اپنی خودمختار ریاست بنانے کے حق کو سب کو ماننا چاہیے اور کسی بھی فریق کی جانب سے دو ریاستی حل کو ماننے سے انکار کو سختی سے مسترد کر دینا چاہیے۔‘انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کا متبادل یعنی ایک ریاستی حل اتنی بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی آزادی، حقوق اور وقار کے حقیقی احساس کے بغیر ناقابل فہم ہو گا۔انتونیو گوتریس نے لبنان، یمن، شام، عراق اور پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ انتباہ بھی کیا کہ اس تنازع کے باعث دوسرے ممالک میں خطرات اب حقیقت بن رہے ہیں۔انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ دوہرے معیار سے باہر نکلیں اور ایک ہولناک جنگ کے نقصانات پر غور کریں۔‘نیتن یاہو کی جانب سے جنگ کے بعد کے کسی بھی منظرنامے میں فلسطینی ریاست کو مسترد کیے جانے سے اسرائیل کا قریبی اتحادی امریکہ کے ساتھ ایک تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ جنگ کو دو ریاستی حل کی طرف لے جایا جانا چاہیے، جہاں اسرائیل اور فلسطین ایک دوسرے کے قریب امن کے ساتھ رہ سکیں۔اس حل کو دنیا بھر کے ممالک کی حمایت حاصل ہے اور منگل کو اجلاس کے موقع پر وزرا اور سفیروں نے بھی اس کو دوہرایا۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکریٹری برائے شہری سلامتی، جمہوری و انسانی حقوق عذرا ضیا نے کونسل کو بتایا کہ ’فلسطین و اسرائیل کے درمیان تنازع کو حل کی طرف لانا امریکی سفارت کاری کا اہم جزو ہے جبکہ یہی مقصد دوسری ریاستوں کے لیے بھی ہےان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا مقصد ایک ایسا مستقبل ہے جہاں غزہ کو پھر کبھی دہشت گردی کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہ کیا جا سکے اور ایک ایسا مستقبل جہاں فلسطینیوں کی اپنی ایک الگ ریاست ہو۔‘انہوں نے بائیڈن انتظامیہ کے اسرائیل سے اس مطالبے کو دوہراتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرے۔
اسی کے جواب میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ ’امریکہ کی سفارت کاری سیزفائر کی قراردادوں کو ویٹو کرنے اور پھر غزہ میں جنگ کی شدت کو کم کرنے کے درمیان گھوم رہی ہے۔
‘انہوں نے کونسل کو بتایا کہ ’یہ طریقہ کار بلاشبہ فلسطینیوں کی اجتماعی سزا کے لیے اجازت نامے کا کام کرتا ہے۔‘سیکریٹری جنرل گوتریس نے ایک بار پھر اپنی دیرینہ کال کو دوہرایا جس میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، جسے عالمی سطح پر حمایت حاصل ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ممتا بنرجی سڑک حادثہ میں زخمی

Next Post

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا پونچھ سیکٹر کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا پونچھ سیکٹر کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا پونچھ سیکٹر کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan