سری نگر/ 26؍جنوری:
صوبہ کشمیر میں75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں آج بڑے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔
یوم جمہوریہ 26 ؍جنوری 1950 کو ہندوستان کے آئین کو
اپنانے اور ملک کی جمہوریہ میں منتقلی کی علامت ہے۔ ہر برس اس دن کی تقریبات میں پرچم کشائی کی شاندار تقریبات، مہمان خصوصی کی جانب سے پریڈ کا معائینہ اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
دریں اثنا، پورے کشمیر میں ضلع، سب ڈویژن، تحصیل اور بلاک کی سطح پر منعقدہ تقریبات کے تمام مقامات پر متاثر کن پریڈ اور میگا ثقافتی تقریبات کے درمیان قومی پرچم لہرایا گیا۔
بارہمولہ میں 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب آج ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بارہمولہ میں منعقد ہوئی جہاں چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) بارہمولہ سفینہ بیگ نے قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
یوم جمہوریہ کی تقریبات میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا، ایس ایس پی بارہمولہ امود ناگپور، ڈی ڈی سی ممبران، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ اعجاز عبداللہ صراف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ظہور احمد رینہ، فوج اور پولیس کے افسران، ضلع اور سیکٹورل افسران، مختلف محکموں کے سربراہوں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پریڈ میں بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، جموں و کشمیر پولیس ، سشتر سیما بل ، ہوم گارڈز ، جموں و کشمیر پولیس بینڈ ، گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ ، بوائز ہائر سیکنڈری بارہمولہ اور مختلف سکولوں کے این سی سی کیڈٹس شامل تھے۔
چیئر پرسن ڈی ڈی سی نے اجتماع سے اپنے خطاب میں عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی اور ہمارے آئین کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والے رہنماؤں اور بہادر مجاہدین آزادی اور شہیدوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک کی آزادی اور جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کیا۔
چیئرپرسن نے اپنی تقریر کے دوران تعلیم، صحت ، زراعت، خواتین اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانے، جے جے ایم، دیہی ترقی، سڑک کے رابطے، سماجی بہبود اور خود روزگار سمیت ترقی کے کلیدی شعبوں میں ضلع کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
سفینہ بیگ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ اُنہوں نے ضلع کی ہمہ گیر ترقی کے لئے ا ن کی ثابت قدم کی حمایت کی۔
تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے طلبأ اور محکمہ آرٹ اینڈ لنگویجز کے ملازمین نے ثقافتی تنوع اور ورثے کو اُجاگر کرنے والے ثقافتی پروگرام پیش کئے۔
تقریب کا اختتام مارچ پاسٹ اور ثقافتی پرفارمنس کے لئے انعامات کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ اس کے علاوہ مختلف محکموں کے ملازمین کو عوامی خدمت میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزازات سے نوازا گیا۔
دریں اثنأ آج 75 واں یوم جمہوریہ ڈی سی آفس کمپلیکس میں بڑے جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا جہاںضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا نے ترنگا لہرایا اور سلامی لی۔
اسی طرح کے یوم جمہوریہ کی تقریبات بھی سب ڈویڑنوں سوپور، پٹن، اڑی، ٹنگمرگ اور تحصیل کی سطحوں پر جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئیں جہاں متعلقہ حکام نے ترنگا لہرایا۔
اننت ناگ میں جی ڈی سی بوائز کھنہ بل میں 75 واں یوم جمہوریہ اِنتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جہاں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ محمد یوسف گورسی نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پرسلامی لی۔
مارچ پاسٹ میں سی آر پی ایف، جے اینڈ کے پولیس، آئی آر پی، جے اینڈ کے ہوم گارڈز، جے کے پولیس بینڈ، فائر اینڈ ایمرجنسی، این سی سی اور مختلف تعلیمی اداروں کے سکولی بچوں نے حصہ لیا۔
چیئرمین ڈی ڈی سی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان رہنماؤں، مجاہدین آزادی اور شہدأ کو زبردست خراج عقیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کے
لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ان کی خدمات کو ان کی عظیم کاوشوں کے نتیجے میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔
محمد یوسف گورسی نے ضلع کی طرف سے مختلف ترجیحی شعبوں بشمول تعلیم، صحت ، ضلع کیپیکس، زراعت اوراس سے منسلک شعبے، خواتین اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانے، منریگا، جل جیون مشن، آنگن واڑی مراکز اور سکولوں کو پانی اور بجلی کی فراہمی اوردیہی ترقی کے تحت حاصل کردہ کامیابیوں کے علاوہ میکڈیمائزیشن او رسڑک رابطہ ، سماجی بہبود ، نشا مکت بھارت ، صنعتیں ، خود روزگار اور دیر پا اثاثوں کی تخلیق کوششوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے لاڈلی بیٹی، ہنر سکیم سمیت حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف فلاحی سکیموں پر بھی روشنی ڈالی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی سکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔
تقریب کے دوران طلباء اور مقامی فنکاروں کی جانب سے حب الوطنی کے موضوعات پر مشتمل رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ تقریب کا اختتام مارچ پاسٹ اور ثقافتی کارناموں پر انعامات کی تقسیم کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے مثالی پبلک سروس ملازمین کو اعزازات سے کیا گیا۔
تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، اے ڈی سی، اے ڈی ڈی سی، اے سی ڈی، اے سی آر، سی پی او، پی ڈی ایس جے، ڈی آئی جی ایس کے آر، ایس ایس پی، ڈی ڈی سی ممبران، فوج، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز کے افسران اور دیگر افسران اور اہلکاروں کے علاوہ عام لوگوں کا ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
اِس سے قبل یوم جمہوریہ کی تقریب ڈی سی آفس کمپلیکس اننت ناگ میںمنعقد ہوئی جہاں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد نے قومی پرچم لہرایا۔
ضلع اننت ناگ کے سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر پر بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
بڈگاممیں 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات آج پورے ضلع بڈگام میں بڑے دھوم دھام اور جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئیں۔
مرکزی تقریب سپورٹس سٹیڈیم بڈگام میں منعقد ہوئی جہاں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) بڈگام نذیر احمد خان نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔
اِس موقعہ پر چیئرمین ڈی ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے ملک کی آزادی کے لئے بے لوث قربانیوں پر تمام مجاہدین آزادی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین موصوف نے ضلع کے جاری ترقیاتی منظر نامے پربھی بات کی اور اُنہوں نے کہا کہ ضلع بڈگام حکومتی اقدامات میں لوگوں کی فعال شرکت سے ترقی کر رہا ہے۔
اُنہوں نے ضلع میں دیرپاترقی کو یقینی بنانے کے لئے بڈگام پر ایل جی انتظامیہ کی خصوصی توجہ کو اُجاگر کیا۔
چیئرمین نے ضلع ترقیاتی کمشنر اکشے لابرو کی قیادت میں ضلع انتظامیہ بڈگام کے فعال اور مثبت کردار پر بھی توجہ مرکوز کی تاکہ ضلع بھر میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنانے میں انتھک کوششیں کی جائیں۔
اُنہوں نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل بڈگام کے قیام کا دیرینہ مطالبہ نہ صرف حقیقت بن گیا ہے بلکہ پہرو، گنڈی پورہ، مزہما، کنیرا، چون اور دیگر صحت مراکز میں طویل عرصے سے زیر تعمیر پی ایچ سی کو بھی مختصر وقت میں مکمل کر کے عام لوگوں کے لئے وقف کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے ضلع کے تمام دور دراز علاقوں میں روڈکنکٹویٹی کے نیٹ ورک کو بلیک ٹاپ کرنے کے لئے آر اینڈ بی سیکٹر کے تحت زبردست کام کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی بھی سراہنا کی۔اُنہوں نے تعلیم، جل شکتی، کے پی ڈی سی ایل کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اور بڈگام میں عوامی فلاحی سکیموں کے کامیاب عمل آوری پربھی روشنی ڈالی۔
مارچ پاسٹ جے کے پی، جے کے اے پی، سی آر پی ایف، ہوم گارڈ اور سکولی بچوں کے دستوں نے پیش کیا۔
اس موقع پر مختلف فنکاروں اور سکول کے بچوں نے مختلف رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے جن میں رؤف، حب الوطنی کے گیت، بانڈہ پاتھر، بانگڑہ شامل ہیں جس سے حاضرین اور سامعین محظوظ و مسحور ہوئے۔
تقریب تقسیم انعامات کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کو ان کی عمدہ کارکردگی پر نوازا گیا۔
تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اکشے لابرو، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، خلیل احمد چودھری، ایس ایس پی بڈگام، الطاہر گیلانی، ڈی ڈی سی کے وائس چیئرمین نذیر احمد جہرا اور سول، پولیس اور نیم فوجی محکموں کے دیگر اعلیٰ افسران نے پروگرام میں شرکت کی۔
یوم جمہوریہ کی تقریبات بھی ضلع بڈگام میں سب ڈویژنل، بلاک اور تحصیل سطح پر منعقد کی گئیں۔
اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اکشے لابرو نے بھی ڈی سی آفس کمپلیکس اور ڈی سی میںر قومی پرچم لہرایا اور سب کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد دی۔
پلوامہ۔پلوامہ کے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں آج یہاں 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات حب الوطنی اور برادری کے جذبے کے ساتھ منائی گئیںجس میں مہمان خصوصی چیئرپرسن ڈی ڈی سی پلوامہ سیّدعبدالباری اَندرابی تھے جس نے قومی پرچم لہرایا ااور مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔
مارچ پاسٹ میں جے کے پی ، جے کے اے پی ، سی آر پی ایف ، ہوم گارڈز ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے دستوں کے علاوہ مختلف سکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔
اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم ، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج نصیر احمد ڈار، ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف چودھری، ڈی ڈی سی ممبران، عدلیہ کے سینئر ممبران اور کئی دیگر سینئر اَفسران موجود تھے ۔
چیئرپرسن ڈی ڈی سی پلوامہ سیّد عبدالباری اَندرابی نے ضلع پلوامہ میں ترقیاتی حصولیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے حاصل کی گئی قابل ستائش پیش رفت اور ترقی کے سنگ میل پر روشنی ڈالی ۔ اس عزم کو دہرایا کہ آنے والے دنوں میں ضلع پلوامہ ایک نئے ترقی کے منازل طے کرے گا جس کے لئے ہم پُر عزم ہے ۔
اِس کے بعد مقامی فن کاروں ، پولیس اہلکاروں اور سکولی بچوں نے ثقافتی پروگرام اورپرفارمنس پیش کئے جس میں پلوامہ کے شاندار ثقافتی ورثے کو اُجاگر کیا۔ اِس موقعہ پرروایتی رقص اور اور حب الوطنی کے گیت بھی پیش کئے گئے جس میں کثرت میں وحدت کے جذبے کو اُجاگر کیا گیا جس سے سامعین و حاضرین محظوظ ہوئے ۔
دورانِ تقریب شہدا ٔکے اہل خانہ کی قربانیوں اور ملکی سلامتی کے لئے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اِس تقریب میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جو جمہوریت اور آزادی کی تقریب کو منانے کے لئے اکٹھے ہوئے تھے جو پلوامہ کے اِجتماعی جذبے کا ثبوت ہے۔
مزید برآں، اسی طرح کے پروگرام ضلع بھر میں سب ڈویژن ، تحصیل سطح اور سرکاری اِداروں میں بھی منعقد کئے گئے۔ ڈی پی ایل اونتی پورہ میںبھی ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر حسین شال نے قومی پرچم لہرایا ۔
گاندربل میں چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) گاندربل نزہت اشفاق نے آج قمریہ سٹیڈیم گاندربل میں منائے جارہے 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں قومی پرچم ل
ہرایا اور سلامی لی۔
چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے اپنے خطاب میںگاندربل کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے یوم جمہوریہ کی تقریب کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور عظیم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا۔
اُنہوں نے رواں برس کے دوران فلاحی سکیموں کی عمل آوری کے علاوہ ضلع میں مختلف شعبوں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے رجسٹرڈ مختلف ترقیاتی کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا۔
موصوفہ نے ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیراور گاندربل ضلع میں بھی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور ہمہ گیر ترقی کی نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ترجیحات میں لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانا، تمام سہولیات فراہم کرنا، خواتین کو بااختیار بنانا، صحت عامہ کو بہتر بنانا اور سماجی بہبود کے لئے نئی راہیں تلاش کرنا شامل ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس سلسلے میں بہت کچھ کیا جا چکا ہے، لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
تقریب کا اختتام مارچ پاسٹ اور ثقافتی پروگراموں میں حصہ لینے والے طلباء اور دستوں میں انعامات کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ ضلع میں مختلف سطحوں پر نمایاں کام کرنے والے کئی افسران اور ملازمین کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر، وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی بلال احمد شیخ، ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر، اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، ڈی ڈی سی ممبران کے علاوہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کے مختلف افسران اور ملازمین موجود تھے۔
اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے منی سیکرٹریٹ کمپلیکس، میونسپل آفس اور ڈی سی کی رہائش گاہ پر اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، اے سی آر، سی پی او اور دیگر ضلعی افسران وملازمین کی موجودگی میں ترنگا بھی لہرایا۔
ضلع میں سب ڈویژن، بلاک، تحصیل اور پنچایت کی سطح پر بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
کولگام میں آج 75واں یوم جمہوریہ پورے ضلع کولگام میں بڑے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا جس میں ضلع پولیس لائنز کولگام میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔
اِس موقعہ پرچیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کولگام محمد افضل پرے مہمان خصوصی تھے، نے قومی پرچم لہرایا اور سی آر پی ایف، جے کے پی، جے کے پی لیڈیز پولیس گروپ، ہوم گارڈ، این سی سی کیڈٹس ،طلباء وغیرہ کے دستوں کی طرف سے پیش کئے گئے مارچ پاسٹ پرسلامی لی۔
تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اطہر عامر خان،ڈی ڈی سی وی سی شازیہ جان، ایس ایس پی ساحل سرنگل، ڈی ڈی سی ممبران کے علاوہ سول اور پولیس اِنتظامیہ کے افسران اور لوگوں نے بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقعہ پر چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی کہا کہ یوم جمہوریہ ہندوستان کے آئین کواپنانے اور 26 ؍جنوری 1950 ء کو ملک کی جمہوریہ میں منتقلی کی علامت ہے۔
اُنہوں نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضلع میں کئے گئے مختلف ترقیاتی اقدامات پر بھی بات کی۔
چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے مختلف ترجیحی شعبوں کے تحت تعلیم، صحت،بیک ٹو وِلیج ، ضلع کیپیکس، زراعت اور اس سے منسلک شعبے، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا، منریگا، جل جیون مشن، کھیل اور دیگر شعبوں میں ضلع کی طرف سے حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
اِس موقعہ پر مقامی فنکاروں، طلباء ، سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے مختلف ثقافتی پروگرام جیسے گیت، سکیٹس، بانگڑہ وغیرہ پیش کئے جن سے سامعین محظوظ ہوئے۔
دریں اثنائ، افسران، اہلکاروں، طلباء اور معروف افراد کو اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نوازا گیا۔ تین افراد کو ایس آر او۔43 کے تحت تقرری کے آرڈر بھی فراہم کئے گئے۔
اس دوران منی سیکرٹریٹ کولگام میں بھی پرچم کشائی کی گئی جہاںضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اطہر عامر خان نے قومی پرچم لہرایا۔
اسی طرح کی تقریب سب ڈویژن ڈی ایچ پورہ میں منعقد ہوئی جہاں ایس ڈی ایم بشیر الحسن نے قومی پرچم لہرایا۔
تحصیل، بلاک ہیڈ کوارٹر، ایم سی، سکول، کالج، پنچایت، پولیس سٹیشن اور دیگر اِداروں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
کپواڑہ میں آج 75 واں یوم جمہوریہ سرحدی ضلع کپواڑہ میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کپواڑہ میں منعقد ہوئی جہاں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل ڈی ڈی سی) کپواڑہ عرفان سلطان پنڈتپوری نے قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائینہ کیا اور جے کے پی، جے کے اے پی ، سی آر پی ایف ، آئی آر پی ، ہوم گارڈز، ایف پی ایف ، سپیشل کمانڈوز ، پولیس بینڈ اور سکولی بچوںکے دستوں کی طرف سے پیش کئے گئے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔
اس کے علاوہ پریڈ کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے ایک شاندار ٹیبلوز (جانکیز) بھی پیش کئے گئے جس میں کامیابیوں اور فلاحی سکیموں کی نمائش کی گئی۔
اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان۔ ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس، اے ڈی سی کپواڑہ الطاف احمد خان، اے ڈی سی کپواڑہ غلام نبی بٹ ، ڈی ڈی سی ممبران، پولیس افسران، آرمی افسران اور ضلعی افسران، تمام محکموں کے افسران، مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء بھی موجود تھے۔
اِس موقعہ پر چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ضلع میں قومی یکجہتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لئے مل کر کام کریں۔ اُنہوں نے ضلع کی مجموعی ترقی کے لئے ایل جی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے ضلع انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ایوشی سوڈان کی قیادت میں سماجی اقتصادی اور ترقیاتی محاذوں پر ضلع نے قابل تعریف کامیابیاں درج کی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کپواڑہ ضلع میں سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں اور انتظامیہ اس صلاحیت سے استفادہ کرنے اور ضلع کے سیاحتی مقامات کی تلاش کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔
اِس سے قبل چیئرمین ڈی ڈی سی، ڈی سی کپواڑہ اور ایس ایس پی کپواڑہ نے یادگار شہدأ پر گل دائرے چڑھائے۔
تقریب کے دوران سکولی بچوں اور مقامی فنکاروں نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے۔
ہندواڑہ، لولاب اور کرناہ سب ڈویژن میں بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
ہندواڑہ میں اے ڈی سی نذیر احمد میر نے قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ سکولی بچوں کی جانب سے ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے اور کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ کرناہ اور لولاب میں متعلقہ ایس ڈی ایمز نے پرچم کشائی کی اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔
ضلع کے تمام ایم سیز میں بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تمام تعلیمی اداروں کے علاوہ ضلع بھر میں سرکاری دفاتر اور پنچایتوں نے یوم جمہوریہ منایا۔
شوپیاں میں چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) شوپیاںبلقیس جان نے آج ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، شوپیاں میں ترنگا لہرایا، پریڈ کا معائینہ کیا اور سی آر پی ایف ، جموںوکشمیر پولیس ، آئی آر پی ، ہوم گارڈز این سی سی کیڈٹس اور مختلف سکولوں کے طلباء پر مشتمل مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔
اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاںفضل الحسیب،وی سی ڈی ڈی سی کونسل عرفان منہاس، ایس ایس پی شوپیاں تنوشری،سی او، سی آر پی ایف ڈی ڈی سی ممبران، اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، شوپیاں، سول انتظامیہ، پولیس اور سی اے پی ایف کے افسران اورملاز
مین موجود تھے۔
اس کے علاوہ یوم جمہوریہ کے پروگرام میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چیئرپرسن نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی عظیم اقدار کی وجہ سے ضلع شوپیاں میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اس موقعہ پر رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔
بانڈی پورہ میں 75 ویں یوم جمہوریہ کو منانے کے لئے آج ضلع بھر میں عظیم الشان تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی تقریب ایس کے سٹیڈیم بانڈی پورہ میں منعقد ہوئی۔
چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) بانڈی پورہ عبدالغنی بٹ نے قومی پرچم لہرایا اور سی آر پی ایف، جے کے پی، جے کے آئی آر پی، جے کے فائر اینڈ ایمرجنسی، ایس پی اوز، جے کے ہوم گارڈ، این سی سی کے دستوںاور جے کے پی بینڈ گروپ کے علاوہ مختلف سکولوں کے طلباء نے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔
چیئرپرسن ڈی ڈی سی کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شکیل الرحمان راتھر اور ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے شرما بھی تھے۔
اِس موقعہ پراے ڈی سی بانڈی پورہ محمد اشرف بٹ، اے ایس پی بانڈی پورہ سندیپ بھٹ، اے ڈی سی بانڈی پورہ عمر شفیع، پدم شری فیصل علی ڈار، ڈی ڈی سی ممبران، اے سی آر شبیر وانی، سول انتظامیہ، عدلیہ، پولیس، فوج اور پیرا ملٹری کے اعلیٰ افسران اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔
پروگرام میں مختلف ثقافتی تقریبات اور حب الوطنی کے گیتوں کی پیشکش کا مشاہدہ کیا گیا جس میں ہندوستان کی متحرک ثقافتی، اقتصادی اور سماجی ترقی کو دکھایا گیا تھا۔
چیئرپرسن ڈی ڈی سی عبدالغنی بھٹ نے اپنی تقریر میں شرکاء کو مبارکباد دی اور یوم جمہوریہ کی تقریبات کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی۔ چیئرپرسن نے مختلف محاذوں پر ملک کی ترقی کے پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی۔
