نئی دلی۔ یکم فروری:
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ عبوری بجٹ 2024-25 وزیر اعظم نریندر مودی کے 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کرتا ہے۔شاہ نے یہ بھی کہا کہ بجٹ تقریر ان سنگ میلوں پر روشنی ڈالتی ہے جو مودی حکومت نے پچھلے 10 سالوں میں بھارت کو ہر شعبے میں سب سے آگے ملک بنانے کے سفر میں حاصل کیے تھے۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو لگاتار چھٹا بجٹ پیش کیا۔ امت شاہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میںکہا کہ مرکزی بجٹ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے روڈ میپ تیار کرتا ہے۔
بجٹ تقریر مودی حکومت کی طرف سے گزشتہ 10 سالوں میں بھارت کو اولین ملک بنانے کے سفر میں حاصل کیے گئے سنگ میلوں پر روشنی ڈالتی ہے۔میں مودی جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس بہترین سفر کے ذریعے قوم کی رہنمائی کی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمنجی کا بصیرت انگیز بجٹ تقریر کے لیےبھی بہت بہت شکریہ !
