سرینگر /یکم فروری:
چلہ خورد نے آتے ہی اپنا کمال دکھا جس دوران محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی برفباری ریکارڈ کی گئی ، کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی درجے کی برفباری سے شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ دو سے تین دنوں کے دوران خشک موسم کے ساتھ ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق چلہ خود نے آتے ہی اپنا زور دیکھایااور میدانی علاقوں میں طویل خشک سالی کو ختم کیا ۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیابی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام ، ٹنگمرگ ، شوپیان ، بڈگام اور دیگر کئی علاقوںمیںبھی اچھی خاصی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال وجنوب میں ہلکی برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ۔بدھوار کی رات سے ہی شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ ، اننت ناگ ، کولگام ، شوپیان ، پلوامہ، گاندربل ، کپواڑہ ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے علاوہ بڈگام میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو رات کو وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ دوران شب سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں اور جنوبی کشمیر کے کے علاقوں میں برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھی بھاری برفباری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں 2 انچ برف جمع ہوئی ہے جبکہ قصبہ اننت ناگ میں 4 انچ، قاضی گنڈ میں 9 انچ، پہلگام میں 10 انچ، قصبہ پلوامہ میں 2 انچ، قصبہ کولگام میں 3 انچ، قصبہ شوپیاں میں 4 انچ، قصبہ بارہمولہ میں 3 انچ، قصبہ کپوارہ میں 4 انچ اور گلمرگ میں 14 انچ برف جمع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرینگر میں رواں سیزن کی پہلی برف باری ہے گرچہ قبل ازیں سرینگر میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔ سری نگر اور دیگر اضلاع کے میدانی علاقوں میں برف باری سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے خاص طور پر کسانوں کی جان میں جان آ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شوپیاں کے پہاڑیوں پر 1فٹ کے قریب برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں دو سے تین اور کہیں چھ انچ برف ہوئی۔اسی طرح کی اطلاعات پلوامہ ، اننت ناگ اور کولگام سے بھی موصول ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ وسطی ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں بھی شدید برفباری سے سخت سردی پیدا ہوئی۔
گاندربل ، کنگن اور سونہ مرگ میں شدید برفباری کے نتیجے میں سونہ مرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ادھر شہر آفاق گلمرگ میں ہوئی شدید برفباری سے وہاں سیر پر آئے ہوئیے سیلانیوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا ۔ برفباری کے نتیجے میں گلمرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثرہ ہوئی ۔ گلمرگ سے ٹنگمرگ جانے والی گاڑیوں کو اُسی صورت میں اجازت دی جائے گی جب وہ ٹائروں پر چین لگائیں گے ۔ اسی دوران برفباری کے بعد وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا قہر جاری ہے اور رات کے درجہ حرارت میں پھر کمی ریکارڈ کی گئی ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں آج سے بہتری آنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2سے تین فروری کو موسم مجموعی طو رپر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بیچ بیچ میں ہلکی برفباری کے امکانات کو رد نہیںکیا جا سکتا ہے ۔
