سری نگر:۲ ،فروری:
حالیہ برف باری اور بارشوں کے بعد جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات جنوبی کشمیر، جموں خطہ کے کچھ حصوں اور سونہ مرگ میں شدید سردی کی لہر کے باعث شبانہ ٹھنڈکے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔حکام نے جمعہ کو یہاں بتایاکہ جنوبی ووسطی کشمیراوروادی چناب کے کئی مقامات پر جمعرات کی رات کم سے کم درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی اور کچھ قصبوں میں گزشتہ16 سالوں میں سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی، ۔انہوں نے بتایاکہ شمالی کشمیرمیں واقع مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات کے منفی7,6 ڈگری کے مقابلے میں4 ڈگری سے زیادہ گرا ۔جنوبی کشمیر میںواقع سیاحتی وصحت افزاءمقام پہلگام جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی11.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات سے7.8 ڈگری کم ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزیدبتایا کہ جنوبی کشمیر کے کوکرناگ اور قاضی گنڈ دونوں قصبوں میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی9,4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔جہاں محکمہ موسمیات سری نگر کے حکام وادی میں صرف 6 بڑے موسمی اسٹیشنوں کے اعداد و شمار جاری کرتاہے، موسم کی پیش گوئی کرنے والے ایک نجی گروپ ’کشمیر ویدر‘ نے دعویٰ کیا کہ جنوبی کشمیرکے لارنو کوکرناگ علاقے میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات سب سے زیادہ سرد ریکارڈ کی گئی جگہ تھی جہاں پارہ منفی17.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور اس کے بعد ضلع گاندربل میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 15.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں بھی شبانہ درجہ حرارت گزشتہ16 سالوں میں سب سے کم تھا۔
گروپ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات قاضی گنڈ میں کم سے کم پارہ منفی 9.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسے پہلے یہاں13فروری2008کو کم سے کم شبانہ درجہ حرارت منفی12.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔محکمہ موسمیات سری نگر کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات کشمیر کے مختلف علاقوںمیں درجہ حرارت کچھ یوں ریکارڈ کیاگیا :سری نگر منفی0.3، قاضی گنڈمنفی9.4، پہلگام منفی11.9، کپواڑہ منفی4.4، کوکرناگ منفی9.4، گلمرگ منفی12.0، سونمرگ منفی15.1، اننت ناگ منفی8.5، گاندربل منفی3.1، پلوامہ منفی2.8، بانڈی پورہ منفی2.3، بارہمولہ منفی1.5 بڈگام میں منفی2.0، کولگام منفی9.3، شوپیان منفی10.7اور اور لارنوکوکرناگ میں رات کاکم سے کم پارہ منفی17.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر جموں خطہ بھی سردی کی لپیٹ میں ہے ،جہاں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت5.7، بانہال منفی6.8،، بٹوٹ میں منفی3.8، کٹرامیں 5.7، بھدرواہ میں منفی5.2، کٹھوعہ میں4.7، رام بن میں0.7، سانبامیں 2.6، ادھم پور میں0.4، پونچھ میں منفی2.0، اور راجوری میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موسمیاتی گروپ کے مطابق جنوبی کشمیرکے قاضی گنڈ،لارنوکوکرناگ اور وسطی کشمیر کے سیاحتی مقام سونہ مرگ علاوہ جموں خطے کے بٹوٹ،با نہال اور بھدرواہ قصبوں میں گزشتہ16 سالوں میں سب سے سرد ترین راتیں ریکارڈ کی گئیں۔کیونکہ سال2008کے بعد متاثرہ علاقوںمیں فروری کے مہینے میں رات کا کم سے کم پارہ اتنی تنزلی کا شکار ہوا ہے۔