سرینگر/04فروری
سڑک کے ایک المناک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد لقمہ اجل بن گئے جن میں ماں باپ اور ان کی دوبیٹیاں شامل ہیں جبکہ ایک بیٹی زخمی ہوئی ہے ۔
دھم پور ضلع میں اتوار کی صبح ایک جوڑے اور ان کی دو بیٹیوں کی کار ایک ٹرک سے ٹکرانے سے موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک کنبہ اپنی ایک نجی گاڑی میں جموں سے سرینگر کی طرف جارہا تھا کہ سلور اودھمپور میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی کار کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں یہ گاڑی ایک دوسری ٹرک کے ساتھ جاٹکرائی ۔ اس المناک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد ہلاک ہوئے جن میں ماں باپ، ان کی دو بیٹیاں بھی شامل ہے جبکہ ایک اور بیٹی زخمی ہوئی ہے ۔ ذرائع نے مہلوکین کی شناخت نتن ڈوگرا عمر 37 برس اور اس کی بیوی ریتو جس کی عمر 32سال بتائی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ بیٹی خوشی اور دوسری وانی جن کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ہے
۔ اس کے علاوہ ایک اور بیٹی برنڈا شدید زخمی ہوئی ہے ۔ حکام نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے والے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔دریں اثنا، ایک نامعلوم ٹرک ڈرائیور کی موت اس وقت ہوئی جب اس کی گائے کے جانوروں سے لدی گاڑی صبح 5 بجے کے قریب جموں کے جھجر کوٹلی علاقے میں منوال کے قریب ایک پل سے نیچے گر گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک درجن سے زائد مویشیوں کی بھی موت ہو گئی، انہوں نے مزید کہا کہ ٹرک جندرہ سے منوال کی طرف جا رہا تھا اور سونو گاؤں کے قریب پل سے نیچے گر گیا۔
