سرینگر/04فروری:
اتوار کی صبح وادی کے میدانی اور بالائی علاقوں میں درمیانے اور بھاری برفباری کے نتیجے میں وادی کا زمینی اور ہوائی رابطہ منقطع ہوا ہے ۔ ادھر سرینگر میں برفباری کے نتیجے میں تمام پروازیں منسوخ کیں گئی جبکہ ریل خدمات بھی متاثر رہی ۔ ادھر گریز ، مغل روڑ اور سرینگر لہہ شاہراہ گزشتہ روز سے برفباری کے نتیجے میں بند ہوئے تھے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کے میدانی او ر بالائی علاقوں میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران مزید برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
چالیس روزہ چلہ کلاں میں وادی میں برفباری نہیں ہوئی اور چلہ کلاں کے 40روز خشک سالی کے گزرے جبکہ چلہ خورد جو کہ بیس روز پر مشتمل ہے میں پہلے ہی دن سے موسم میں تبدیلی دیکھنے کوملی اور اب تک دو بار برفباری ہوئی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق تازہ برفباری کے نتیجے میں وادی کشمیر میں اتوار کو برف باری سے عام زندگی متاثر ہوئی اور سرینگر ہوائی اڈے پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔جبکہ دیہی اور پہاڑی علاقوں میں سڑ ک رابطے بھی منعقطع ہوئے تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ ،کولگام اور دیگر جگہوں پر ہلکی برفباری ہوئی جبکہ سرینگر اور وسطی کشمیر سمیت شمالی کشمیر میں بھاری برفباری دیکھنے کوملی ۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ہے، جب کہ اونچی جگہوں پر بھاری برف باری کی اطلاع ملی ہے۔دوپہر تک انہوں نے کہا کہ حکام سڑکوں سے برف ہٹا رہے ہیں تاکہ گاڑیوں کی آمدورفت ممکن ہو سکے۔ لیکن سڑکوں پر پھسلن ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت سست تھی۔ادھر برف باری کی وجہ سے سرینگر کے ہوائی اڈے سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازوں کو دن بھر کے لیے منسوخ کرنا پڑا۔ادھر محکمہ موسمیات نے وادی بھر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ کے مطابق برفباری کے نتیجے میںشبانہ درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے لیکن وادی کے بیشتر مقامات پر دن کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، منگل کے بعد سے کشمیر میں موسم بہتر ہونے کی امید ہے۔قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 3.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،کوکرناگ 3.1 ڈگری سیلسیس رہا۔شمالی کشمیر کے گلمرگ میں اتوار کو کم سے کم منفی 7.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔کوکرناگ اور قاضی گنڈ قصبوں میں بالترتیب منفی 2.2 ڈگری سیلسیس اور منفی 3.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ چالیس روزہ چلہ کلاں میں وادی میں برفباری نہیں ہوئی اور چلہ کلاں کے 40روز خشک سالی کے گزرے جبکہ چلہ خورد جو کہ بیس روز پر مشتمل ہے میں پہلے ہی دن سے موسم میں تبدیلی دیکھنے کوملی اور اب تک دو بار برفباری ہوئی ہے ۔
