• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

اسرائیل کے غزہ میں بفر زون کے منصوبے سے شہریوں کو خطرہ: ماہرین

Online Editor by Online Editor
2024-02-04
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
اسرائیل کے غزہ میں بفر زون کے منصوبے سے شہریوں کو خطرہ: ماہرین

Damaged buildings stand amid the rubble in Gaza, amid the ongoing conflict between Israel and the Palestinian Islamist group Hamas, as seen from Sderot, Israel, February 3, 2024. REUTERS/Dylan Martinez

FacebookTwitterWhatsappEmail

نیوز ڈیسک

ماہرین اور انسانی حقوق کے گروپوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے میں بفر زون قائم کرنے کے لیے غزہ میں ایک منظم طریقے سے عمارتوں کو تباہ کیا ہے جس کی قیمت عام شہریوں کو ادا کرنا پڑے گی۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس منصوبے کا اسرائیل نے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا تاہم اس کے تحت غزہ کی ہی زمینی پٹی کے ایک علاقے کو استعمال کیا جانا ہے۔
عالمی ماہرین اور اسرائیل کے اتحادی ملکوں نے اس منصوبے کے حوالے سے انتباہ کیا ہے کہ یہ درست نہیں ہوگا۔
گزشتہ برس سات اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کی جانب سے اسرائیل پر اچانک کیے جانے والے حملے کے جواب میں اسرائیلی فضائی بمباری سے غزہ کے سرحدی علاقے میں ایک کلومیٹر کے علاقے میں عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا تھا۔
یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی کے پروفیسر عدی بن نون نے کہا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں نے سرحد پار سے دھاوا بولا، اسرائیلی فورسز نے غزہ میں سرحد کے ساتھ ایک کلومیٹر کے اندر تعمیرات کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اس علاقے کی تمام عمارتوں میں سے 30 فیصد سے زیادہ کو جنگ کے دوران نقصان پہنچا یا تباہ کیا گیا۔
غزہ پر زمینی حملے شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوج کو گزشتہ ماہ ایک دن میں بہت زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حماس مزاحمت کرتے ہوئے کیسے عسکری انداز اپنائے ہوئے ہے۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ ہرزی حلوی نے اس وقت کہا تھا کہ ان کے 21 فوجی اہلکار اُس وقت مارے گئے جب وہ غزہ کے سرحدی علاقے میں دفاعی نوعیت کا آپریشن کر رہے تھے تاکہ ملحقہ اسرائیلی بستیوں کے رہائشیوں کی محفوظ واپسی کو ممکن بنایا جا سکے۔
اسرائیلی فوج نے بتایا تھا کہ اہلکاروں نے عمارتوں کو اڑانے کے لیے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا جب عسکریت پسندوں کی طرف سے ان پر فائرنگ کی گئی۔
ماہرین نے کہا کہ سرحدی علاقے سمیت غزہ سے وہاں کے باشندوں کی نقل مکانی جنگی قوانین کی خلاف ورزی میں شمار کی جا سکتی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ میں پناہ گزینوں کے حقوق کی ماہر نادیہ ہارڈمین نے کہا کہ ’ہم ایسے شواہد دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل غزہ کے بڑے حصوں کو ناقابل رہائش بنا رہا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اس کی ایک بہت واضح مثال بفر زون ہو سکتی ہے، یہ جنگی جرم کے مترادف ہو سکتا ہے۔‘
اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر اسرائیلی فوج نے بفر زون پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ہندواڑہ کی فضیلت اسلم نے نیشنل فیلڈ انڈور تیر اندازی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا

Next Post

ملک دشمن عناصرکے منصوبوں کوناکام بنانے کی خاطر مشکوک افراد پر نظر گزر رکھنے کے احکامات جاری :ڈی آئی جی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
جموں و کشمیر کے 28 پولیس افسران کو آئی پی ایس میں شامل کیا گیا

ملک دشمن عناصرکے منصوبوں کوناکام بنانے کی خاطر مشکوک افراد پر نظر گزر رکھنے کے احکامات جاری :ڈی آئی جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan