نیوز ڈیسک
سری نگر/ 06؍فروری: ضلع مجسٹریٹ و ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ لیول سکریننگ کم کوآرڈینیشن کمیٹی (ڈی ایل ایس سی سی) کی ایک میٹنگ ایک میٹنگ ڈی سی آفس کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی جس میںملی ٹینسی سے متعلق واقعات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیّد احمد کٹاریہ، سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس عمر شاہ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر مختار احمد، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر نگہت، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصفہ کے علاوہ بی ایس ایف، فوج اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔دورانِ میٹنگ ملی ٹینسی سے متعلقہ واقعات کے متاثر ین کے 6 معاملات زیر بحث آئے۔کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کیا اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد 5 معاملوں کے حق میں 10, 39, 359روپے کی رقم منظور کی گئی جس میں موت / لاپتہ / زخمی / املاک کو نقصان پہنچانے کے معاملات اور ضلع سری نگر کے ایس آر او ۔43 کے معاملے شامل ہیں۔
کمیٹی نے ایس آر او 43 سے متعلق ایک کیس کی دوبارہ تصدیق کی بھی سفارش کی۔اس موقعہ پر ڈی ایم و ڈی سی نے افسروں پر زور دیا کہ وہ متاثرہ کنبوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے مقدمات کی بروقت منظوری کو یقینی بنائیں۔