سرینگر // سوپور کے وڈورا گاوں میں بھائی نے اپنے سگے بھائی کا قتل کیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ یو پی آئی کے مطابق سوپور کے وڈورا گاوں میں دو روز قبل دو بھائیوں کے درمیان کسی بات پر تو تو میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔ اسی دوران ایک بھائی شدید طورپر زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر پہلے سب ضلع ہسپتال اور اس کے بعد سری نگر منتقل کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ دو روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخمی بھائی نے منگل کی صبح ہسپتال میں آخری سانس لی۔ ذرائع نے بتایا کہ وڈورا گاوں میں عابد رشید بٹ اپنے بڑے بھائی کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران زخمی ہوا اور منگل کے روز وہ زخموں کی تا ب نہ لا کر چل بسا۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے
