• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر کا سکاسٹ جموں میں چھٹی جموں وکشمیر زرعی سائنس کانگریس کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

کہا،جموں و کشمیر میں متنوع زرعی موسمی زون ہیں جو زرعی سطح پر تنوع کو اَپنانے کی کافی گنجائش فراہم کرتے ہیں

Online Editor by Online Editor
2024-02-09
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر کا سکاسٹ جموں میں چھٹی جموں وکشمیر زرعی سائنس کانگریس کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/ 08؍فروری:
لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے آج سکاسٹ جموں میں ’’خود انحصار پہاڑی زرعی ماحولیات کیلئے زراعت کی تنوع‘‘کے موضوع پر چھٹے جموں و کشمیر زرعی سائنس کانگریس کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے تین روزہ کانفرنس میں ملک بھر کے نامور سائنسدانوں اور محققین کا خیرمقدم کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ متبادل زرعی نظام، ڈیجیٹل زراعت، سٹارٹ اَپ کلچر، جدید ویٹرنری سائنس، اِختراعات اور ڈیٹا سائنسز کے اہم پہلوؤں پر ماہرین کے درمیان خیالات کے تبادلے اور بات چیت دیر پا زراعت میں چیلنجوں سے نمٹنے اور مواقع تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے زرعی یونیورسٹیوں کو ہدایت دی کہ وہ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لئے تنوع، ویلیو ایڈیشن، سپلائی چین مینجمنٹ اور منافع بخش مارکیٹ روابط کے لئے حکمت عملی تیار کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں متنوع زرعی موسمیاتی زون ہیں جو زرعی سطح کے تنوع کو اَپنانے کی کافی گنجائش فراہم کرتے ہیں۔ اس سائنسی حل سے ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں اور اسی زمین کے ٹکڑے سے زیادہ زرعی آمدنی حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور زراعت اور اس سے منسلک شعبے کو کسانوں اور شراکت داروں کے لئے مزید منافع بخش بنانے کے لئے کچھ قابل قدر تجاویز پیش کیں۔
اُنہوں نے نامیاتی اور مربوط کاشتکاری کے لئے ایک مؤثر سائنسی حکمت عملی تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے کسانوں کو مونوکلچر فارمنگ کے بارے میں ضروری ہینڈ ہولڈنگ اور رہنمائی فراہم کی جانی چاہئے تاکہ وہ اس’’مستقبل کی کاشت کاری‘‘ سے فائدہ اُٹھا سکیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کسانوں میںکراپ روٹیشن، ڈیجیٹائزیشن اور کاشتکاری کے درست آلات کے فوائد کے بارے میں بیداری بڑھانے اور معلومات کے پھیلاؤ پر زور دیا۔
اُنہوں نے دیہی کمیونٹی کو زراعت اور متعلقہ شعبوں تک رسائی فراہم کرنے کے لئے اختراعات ،تکنیکی ترقی، ڈیجیٹل زراعت کے لئے دیہی ایکشن پلان بنانے کا بھی مشورہ دیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے اُٹھائے گئے مختلف ترقی پسند اقدامات کا اشتراک کیا جن میںجامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی)، اعلیٰ کثافت کی شجرکاری، مخصوص مصنوعات کے لئے جی آئی ٹیگ، زرعی اَنٹرپرینیور شپ ، نئی کسان پروڈیو سر آرگنائزیشن اور کسانوں کی مدد کے لئے تعلیمی اِداروں کو تکنیکی مرکز کے طور پر ترقی دینا شامل ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک میں سیب کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے۔ گزشتہ برس ہماری سالانہ پیداوار ملک کی کل پیداوار کا 75 فیصد تھی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں 2.44 لاکھ میٹرک ٹن سی اے سٹوریج کی اِضافی گنجائش کا اِضافہ کیا گیا ہے اور ہم اگلے 6 مہینوں میں اتنی ہی صلاحیت کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
وائس چانسلر سکاسٹ جموںڈاکٹر بی این ترپاٹھی اور کانفرنس چیئر نے زراعت کے تنوع کی اہمیت اور خوراک اور روزی روٹی کے تحفظ کے حصول میں اس کے امکانات پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں میں یونیورسٹی کے بین الاقوامی ہوسٹل کا افتتاح کیا۔
اُنہوں نے سکاسٹ جموں کی طرف سے جموں وکشمیر سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کونسل، ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جموںوکشمیر کے اشتراک سے منعقد ہونے والی چھٹی جے اینڈ کے ایگریکلچرل سائنس کانگریس کے سووینئر بھی جاری کیا۔
اِس موقعہ پر جے اینڈ کے سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کونسل، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے سپانسرڈ ریسرچ اینڈ ایکسٹینشن پروگرام سکیم کے تحت آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں کی تحقیق کے لئے 1.45 کروڑ روپے کی مالی امداد کا چیک سکاسٹ جموں کے حوالے کیا۔
اِس موقعہ پر وائس چانسلر کاسٹ کشمیرپروفیسر نذیر احمد گنائی، کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت،یوٹی اِنتظامیہ اورسکاسٹ کے سینئر اَفسران ، زرعی سائنسدان ، سکالر اور طلباء موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر ملی ٹنٹ حملہ: زخمی غیر مقامی شہری دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی

Next Post

1947 میں مہاراجہ کی مطلق العنانیت کے خاتمے کے ساتھ ہی جموں کشمیر کے سیاسی لیڈروں نے یہاں اپنی آمریت شروع کی: سید محمد الطاف بخاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
جموں وکشمیر میں لوگوں کا مزاج بی جے پی کے خلاف ہے: سید محمد الطاف بخاری

1947 میں مہاراجہ کی مطلق العنانیت کے خاتمے کے ساتھ ہی جموں کشمیر کے سیاسی لیڈروں نے یہاں اپنی آمریت شروع کی: سید محمد الطاف بخاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan