جموں:لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر میں جانوروں ، بھیڑ پالنے اور ماہی پروری کے شعبوں کے ساتھ ساتھ ڈیری ڈیولپمنٹ کے تحت مختلف کاموں کی کارکردگی کا جائیزہ لیا ۔ اس دوران مشیر نے جاری کاموں ، اہم فزیکلی کامیوبیوں ، ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت کامیابیوں کے ساتھ ساتھ مختلف اسکیموں کے تحت مالیاتی پیش رفت کا جامع جائیزہ لیا ۔
میٹنگ میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بشمول تحقیقی اداروں ، نجی شعبے کے اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ باہمی تعاون کو بروئے کار لانے اور ان شعبوں میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر بات چیت ہوئی ۔
میٹنگ میں دیگر کے علاوہ محکمہ زراعت کے پرنسپل سیکرٹری شلیندر کمار ، مشن ڈائریکٹر ایچ اے ڈی پی ، ڈائریکٹر جنرل شیپ ہسبنڈری کشمیر ، ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں ، مشن
ڈائریکٹر ڈیری ڈیولپمنٹ جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر فشریز جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ ، اے پی ڈی ، ڈائریکٹر فائنانس اے پی ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
جائزے کے دوران مشیر بھٹناگر نے جموں و کشمیر کے سماجی و اقتصادی منظر نامے میں حصہ ڈالنے میں جانوروں /بھیڑ پالنے اور ماہی پروری کے شعبوں کی اہمیت کی اجاگر کیا ۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے ، جاری منصوبوں کو نافذ کرنے اور شعبوں پر انحصار کرنے والوں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے جدت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔
مشیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ کسانوں اور نوجوانوں کو تمام متعلقہ مدد اور رہنمائی فراہم کریں تا کہ ایچ اے ڈی پی کے تحت فراہم کردہ ٹیکنالوجی کی توسیع ، بہتر انفراسٹرکچر اور بہتر مارکیٹنگ کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ انہوں نے افسران سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ دیہی علاقوں میں باقاعدہ کیمپوں کا اہتمام کریں تا کہ کسانوں سے مشاورت کی جائے اور ان کی اصل ضروریات کو دیکھا جا سکے ۔
اس دوران مشیر بٹھناگر نے ان محکموں کے وسائل اور مسائل کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ تمام خالی آسامیاں گزٹیڈ اور نان گزٹیڈ متعلقہ ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کو بھیجیں ۔
مشیر نے کسانوں ، مویشیوں کے مالکان اور خواہشمند کاشتکاروں کو بااختیار بنانے کیلئے تمام ضروری مدد اور وسائل فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا تا کہ خوشحال اور معاشی طور پر جموں و کشمیر کا مشاہدہ کیا جا سکے ۔
پرنسپل سیکرٹری نے میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر میں حیوانات ، بھیڑ پالنے ، ماہی پروری کے ساتھ ساتھ ڈیری کے شعبوں کی بہتری کیلئے ضروری تجاویز بھی دیں ۔
میٹنگ کے دوران متعلقہ افسران کی جانب سے ہر محکمے کی مختلف اسکیموں کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں پر تفصیلی پرذنٹیشن پیش کی گئی ۔