جموں/ : سیکرٹری اطلاعات رَیحانہ بتول نے آج بلاک ارنیا کے پنچایت مرہول میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی۔ اِس تقریب میں عوامی نمائندوں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔اِس میں مطالبات اور مسائل بنیادی طور پر بلاک میں درپیش چیلنجوں بالخصوص سرحدی علاقوں میں جہاں غیر یقینی صورتحال اور سرحد پر گولہ باری عوام کے لئے جاری چیلنجوں کا باعث بنتی ہے ، پر مرکوز تھے۔
رَیحانہ بتول نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوام کی طرف سے اُٹھائے گئے بجلی سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لئے ایک فعال موقف اِختیار کیا۔
اُنہوں نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ آفیسرکو ہدایت دی کہ وہ بجلی میٹروں کی اصلیت کو واضح کریں اور عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اِس بیداری میں اَپنا کردار ادا کریں۔سیشن کے دوران سیکرٹری موصوفہ نے ہر گھر نل سے جل مشن کے تحت کوریج پر زور دیتے ہوئے محکمہ جل شکتی کی زمینی کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے پانی کی جانچ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔محکمہ پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) کے متعلقہ آفیسر کو نبارڈ سڑک اور پُل سمیت مجوزہ پروجیکٹوں کی صورتحال کی وضاحت کرنے کے لئے بلایا گیا تھا۔ رَیحانہ بتول نے باقاعدگی سے فالو اَپ اور فعال منصوبے کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید برآں، پرائمری ہیلتھ سینٹر ارنیا سے متعلق ترقیاتی مطالبات کو حل کرنے کے لئے بلاک میڈیکل آفیسر اور دیگر کو ہدایات دی گئیں جس میں دیگر مطالبات کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اُنہوں نے ٹیوب ویلوں کی دیکھ دیکھ کے اہم معاشی کردار پر روشنی ڈالی اور متعلقہ محکمے پر زور دیا کہ وہ ان کی دیکھ دیکھ اور فعالیت کو ترجیح دیں۔
سیکرٹری موصوفہ نے کیندریہ ودھیالیہ کے بروقت قیام کی وکالت کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے پیشہ ورانہ تربیت ، آئی ٹی آئی سیٹ اَپ اور جے کے آر ٹی سی کے ذریعے بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کے مطالبات کو بھی تسلیم کیا۔عوامی دربار کے دوران ریحانہ بتول نے مؤثر حکمرانی کے لئے عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان رابطے کو فروغ دینے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔اُنہوںنے آبپاشی نہروں اور ان کی صفائی سے لے کر راشن کارڈ، تعلیمی سہولیات اور مویشی پروری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور ان کا ازالہ کیا۔سیکرٹر ی موصوفہ نے منریگا اور دیگر دیہی ترقیاتی کاموں کے باقاعدگی سے سوشل آڈِٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا کہ سوشل ویلفیئر آفیسر کی مشاورت سے سوشل ویلفیئر پنشن کے مسائل کو حل کیا جائے۔اِنتظامی سیکرٹری نے عوام کو بیک ٹو وِلیج سکیم کے بارے میںبیداری پیدا کرنے، عوام کے مجموعی فائدے اور مؤثر حکمرانی فراہمی کے لئے دیر پا رابطے کی اہمیت پر زو ردیا۔اِس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انسویا جموال، ایس ڈی ایم جموںسائوتھ اَتل دَت شرما، اے سی ڈی اور دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران موجود تھے۔
