نیوز ڈیسک
سرینگر //بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہاکہ آنے والے پارلیمانی چناو میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے اور جموں وکشمیر کی سبھی پانچ نشستوں پر بھاجپا جیت حاصل کرئے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شوپیاں کے کاپرن علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر وہ لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ بات کریں گے۔ یو پی آئی کے ساتھ گفتگو کے دوران رویندر رینا نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیر میں مضبوط ہے اور اس بار کشمیر میں بھی کنول کا پھول کھلے گا۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمانی چناو کے حوالے سے بی جے پی نے سبھی تیاریاں مکمل کیں ہیں اور آنے والے چناو میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کی خاطر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے۔ رویندر رینا کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیزوں پر حل کرنے کی خاطر موجودہ حکومت کوشاں۔ پارلیمانی چناو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر کی سبھی پانچ نشستوں پر بی جے پی کامیابی حاصل کرئے گی۔
انہوں نے کہاکہ جس طرح سے لوگ بی جے پی کے ساتھ جڑ رہے ہیں وہ سب کے سامنے عیاں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی مضبوط ہے اور وہ دن گئے جب یہاں کے مقامی سیاستدان لوگوں کو بیوقوف بناتے تھے۔ ان کا کہنا تھا میں میں لوگوں کا خدمتگار ہوں اور ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہمیں خدمت کرنے کا موقع فراہم کرئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے اپنی پوری زندگی ایمانداری سے گزری اور جموں وکشمیر کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر دن رات کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کاپرن شوپیاں میں لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں رویندر رینا نے کہاکہ چھ ماہ قبل کاپرن سے ایک وفد ملنے کی خاطر آیا اور فوری طورپر گاوں میں میکڈم بچھانے کے حوالے سے کمشنر سیکریٹری سے بات کی۔ کاپرن میں رسیونگ اسٹیشن کی تعمیر ، پبلک ہیلتھ سینٹر میں طبی اور نیم طبی عملے کی تعیناتی اور نائب تحصیلدار دفتر کی عمارت تعمیر کرنے کے بارے میں رویندر رینا نے یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ متعلقہ کمشنر سیکریٹریوں کے ساتھ ساتھ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی بھی نوٹس میں لائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ جہاں تک رسیونگ اسٹیشن کی بات ہے تو وہ یہ معاملہ پی ڈی ڈی کے کمشنر سیکریٹری کے ساتھ اٹھائیں گے تاکہ جلدا زجلد اس کی تعمیر کا کام مکمل کیا جاسکے اور لوگوں کو بجلی کے حوالے سے جن مشکلات کا سامنا ہے وہ دورہو سکے۔