ہندواڑہ/ کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر، پارکس اور باغا ت شیخ فیاض احمد نے آج یہاں ٹاؤن ہال ہندواڑہ میں ایک ’ میگا عوامی دربار ‘ کی صدارت کی جس کے تحت حکومت کی جانب سے عوامی رَسائی اور شکایات کے اَزالے کے پُر عزم پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔
عوامی دربار میںممبر ڈی ڈی سی ماور، ممبر ڈی ڈی سی نٹنوسا، صدر ٹریڈرز فیڈریشن ہندواڑہ اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اِنتظامی سیکرٹری کے سامنے عوامی اہمیت کے مسائل رکھے۔
میگا عوامی رَسائی پروگرام میںاے ڈی سی کپواڑہ محمد رؤف رحمان، اے سی ڈی کپواڑہ، اے سی پی کپواڑہ اور سول اِنتظامیہ اور پولیس کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔
عوامی دربار میں عوام کی جانب سے زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا جس میں ہندواڑہ کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی۔ اِس موقعہ پر شرکت کرنے والے وفود اورعا م لوگوںنے اَپنے اَپنے متعلقہ علاقوں سے متعلق متعدد مطالبات اور شکایات پیش کیں جن میں ترقیاتی اور اِنتظامی مسائل شامل ہیں جن پر حکومت کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
کچھ اہم ترقیاتی مطالبات میں ڈگری کالج ہندواڑہ کے قریب پبلک پارک کی تعمیر جس کے لئے پہلے ہی 32 کنال اَراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ہنڈواڑہ میں چلڈرن پارک کے قریب لیوریٹری بلاک کی تعمیر، بنگس روڈ پر باگت پورہ میں تفریحی پارک جس کے لئے 200 کنال اراضی دستیاب ہے، سلاٹر ہاؤس کو فعال کرنا، قبائلی دیہاتوں کے لئے قبائلی سب پلان، سرنوالی موانبل کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینا، پی ایم اے وائی (جی) کی دوسری اور تیسری قسط جاری کرنا اور منریگا کے تحت اجرت وغیرہ شامل ہیں۔
شیخ فیاض احمد عوامی دربار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوامی دربار اِنتظامیہ اور عوام کے درمیان ایک پُل کا کام کرتے ہیں جہاں اعلیٰ سطح کے سرکاری اَفسران باری باری لوگوںسے رابطہ قائم کرتے ہیں۔
کمشنر سیکرٹری موصوف نے تمام اَفراد اور وفود کو یقین دِلایا کہ ان کی طرف سے پیش کردہ جائزمطالبات کو نوٹ کیا گیا ہے اور اُنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے متعلقہ آفیسرپر زور دیا کہ وہ عوامی خدمات کی فراہمی میں ایک فعال اور عوام دوست نقطہ نظر اَپنائے۔
ڈی ڈی سی ممبر ماور خورشید احمد ڈار، ڈی ڈی سی ممبر نتنوسا ایڈوکیٹ ظہور احمد اور صدر ٹریڈرز فیڈریشن ہندواڑہ اعجاز احمد صوفی نے عوام کو درپیش متنوع نوعیت کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے ہندواڑہ میں عوامی دربار کے اِنعقاد پر یو ٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔
اِس سے قبل اے ڈی سی کپواڑہ محمد رؤف رحمان نے ضلع کپواڑہ کی ترقیاتی منظر نامہ پیش کیا۔ اُنہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس تقریب کو نتیجہ خیز، تعمیری بنائیں، اِنتظامیہ کو شکایات کا ازالہ کرنے اور عام لوگوں کے فائدے کے لئے میرٹ کی بنیاد پر دیگر ترقیاتی امور پر توجہ دینے کے قابل بنائیں۔
کمشنر سیکرٹری نے تین ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی اِی۔اِفتتاح کیا جن میں سمارٹ وِلیج شہلال کے لئے اَنٹری گیٹ کی تعمیر، سڑک کی میکڈیمائزیشن ، اے سی ڈی آفس کپواڑہ میں بیوٹیفیکیشن اور گورنمنٹ ہائی سکول پیئر پورہ میں واش روموں کی تعمیر شامل ہیں۔
ابتداً ، کمشنر سیکرٹری نے شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا۔اِس موقعہ پر لوگوں نے ہندواڑہ میں میگا عوامی دربار منعقد کرنے پر ضلعی اِنتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے عوامی رابطہ پروگرام انہیں اَپنی شکایات اور ترقیاتی مسائل کو اُجاگر کرنے موقعہ فراہم کرتے ہیں تاکہ مناسب ذرائع سے ان کے حل میں تیزی لائی جاسکے۔