• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

کانگریس سے ملک کو بچانا بی جے پی کے ہر کارکن کا فرض ہے: مودی

Online Editor by Online Editor
2024-02-18
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
کانگریس سے ملک کو بچانا بی جے پی کے ہر کارکن کا فرض ہے: مودی
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی، 18 فروری :
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کروڑوں کارکنوں سے اگلے 100 دنوں میں ہر نئے ووٹر تک پہنچنے اور انہیں ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے ہمارے عزم سے آگاہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اپوزیشن اتنا مایوس ہوچکا ہے کہ اس میں ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اسی لیے وہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی نئی نئی سازشیں کرنے میں مصروف ہے۔
مسٹر مودی نے یہ اپیل راجدھانی کے پرگتی میدان میں واقع بھارت منڈپم میں بی جے پی کے قومی کنونشن 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہی اور کہا کہ یہ کانگریس عدم استحکام، اقربا پروری، بدعنوانی اور خوشامد کی ماں ہے اور بی جے پی کے ہر کارکن کا فرض ہے کہ وہ ملک اور ملک کے ہر شہری کو کانگریس سے بچانا ہے۔
اس دو روزہ کنونشن کی اختتامی تقریب میں ملک بھر سے تقریباً 12 ہزار مندوبین کی رہنمائی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ’’آج 18 فروری ہے اور جو نوجوان اس عرصے کے دوران 18 سال کے ہو چکے ہیں، وہ 18ویں لوک الیکشن میں ووٹ ڈالنے جارہے ہیں۔ اگلے 100 دنوں میں آپ کو ہر نئے ووٹر سے جڑنا ہے، ہر استفادہ کرنے والے، ہر طبقے، ہر برادری اور ہر مذہب کے ماننے والے ہر فرد تک پہنچنا ہے۔ ہمیں سب کا اعتماد حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔”اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد ہندوستان اگلے پانچ سالوں میں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف ایک بڑی چھلانگ لگائے گا، مسٹر مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ "گزشتہ 10 سالوں میں ہندوستان نے بے مثال رفتار حاصل کی ہے اور اہم اہداف حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ ہندوستان آج ہر میدان میں نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے، ہر شہری کو عزم کے جذبے سے جوڑ رہا ہے۔ اور یہ عزم ہے – ترقی یافتہ ہندوستان۔ ہمیں ہندوستان کو ترقی دینا ہے اور اگلے 5 سال اس میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اگلے 5 سالوں میں ہندوستان کو پہلے سے زیادہ تیزی سے کام کرنا ہوگا۔‘‘
بی جے پی کی اقتدار میں مضبوط واپسی پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ‘آج اپوزیشن لیڈر بھی این ڈی اے حکومت کے 400 کے ہندسے کو عبور کرنے کے نعرے لگا رہے ہیں اور این ڈی اے کو 400 کو عبور کرنے کے لیے بی جے پی کو 370 کا سنگ میل عبور کرنا ہوگا۔مسٹر مودی نے کہاکہ ’’میں اپنی خوشی یا شان کے لیے اقتدار نہیں چاہتا۔ میں رات کو جاگتا ہوں اور کروڑوں بچوں، نوجوانوں اور عام لوگوں کے لیے لڑتا ہوں۔ ہم وہ لوگ ہیں جو چھترپتی شیواجی مہاراج کا احترام کرتے ہیں۔ جب شیواجی مہاراج کی تاج پوشی ہوئی تو انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ‘اب میرے پاس طاقت ہے، چلو اس سے لطف اندوز ہوں۔’ انہوں نے اپنا مشن جاری رکھا۔
اسی طرح میں ذاتی دولت اور خوشحالی کے لیے جینے والا شخص نہیں ہوں۔ میں اقتدار کی خاطر بی جے پی حکومت میں تیسری مدت نہیں چاہتا۔
میں قوم کے عزم سے متاثر شخص ہوں۔ کروڑوں نوجوانوں، کروڑوں بہنوں بیٹیوں، کروڑوں غریبوں کا خواب مودی کا عزم ہے۔اور ہم اس خواب کو پورا کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے اِس ماہ کا ریڈیو پروگرام ’ عوام کی آواز‘کو جموں وکشمیر کے غیرمعروف 

Next Post

آئی جی پی کشمیر نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
آئی جی پی کشمیر نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا

آئی جی پی کشمیر نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan