سری نگر25فروری:
آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) سری نگرچار روز بعد بحال ہوا جس پر عوامی حلقوں نے اطمینان کا اظہارکیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) کے ٹرانسمٹر میں فنی خرابی کی وجہ سے سروس چار روز تک متاثر رہی۔
معلوم ہوا ہے کہ ناربل ٹرانسمٹر میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے اے آئی آر سری نگر کی سروس چار روز تک متاثررہی بعد ازاں ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے بعد اسے دوبارہ بحال کیا گیا۔
بتادیں کہ آل انڈیا ریڈیو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اجے کمار دھورے نے گزشتہ روز یو این آئی کو بتایا کہ ہم خرابی کو دور کرنے کی خاطر کوشش کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ریڈیو کشمیر کا قیام یکم جولائی 1948 کو عمل میں لایا گیا۔ سال 1953 کے بعد ریڈیو آزاد کشمیر کا مقابلہ کرنے کے لئے ریڈیو کشمیر آل انڈیا ریڈیو کے کنٹرول میں لایا گیا۔
جموں وکشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ 2019 کے بعد اس اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے آل انڈیا ریڈیو سری نگر رکھا گیا۔
