سرینگر / سوشل میڈیا وئب سائٹ ایکس پر ٹویٹس میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اولین ترجیح جموں و کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوںنے ٹویٹس میں لکھا ’’ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی اولین ترجیح جموں کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے‘‘ ۔انہوں نے مزید لکھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی نے محفوظ اور پرامن ماحول پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔
اسی طرح کی ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’’وزیر اعظم مودی حکومت کے پچھلے 10 سالوں میں، دہشت گردوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی، عام شہریوں کی موت اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکت میں بھی نمایاں کمی آئی ‘‘۔ انہوں نے لکھا کہ جموں کشمیر امن و امان ماحول قائم ہو گیا ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سال 2023میں تشدد کے واقعات میں سو فیصدی کمی آئی ہے ۔ عام شہری ہلاکتوں میں 81فیصدی کمی آئی ہے اور اسی طرح سے دشہت گردی میں 69فیصدی کمی اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 47فیصدی کمی آئی ہے ۔ انہوںنے مزید لکھا کہ جموںکشمیر کو ترقی کی اونچائیوں پر پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور امن و امان کی فضا قائم کرنے کیلئے ہر اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں ۔
