نیوز ڈیسک
جموں/15؍مارچ:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ’’ پُر اَمن زندگی کیسے گزاری جائے‘‘کتاب کی رسم رونمائی کی۔ یہ کتاب صدر ایجڈ ہوم اِنفرم جموں آئی ڈی سونی نے تحریر کی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے مصنّف کو ان کے بہترین کام پر مُبارک باد دی۔
ادھر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون میں معروف ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر کے سی ورما کی لکھی ہوئی کتاب ’’جدید تعلیمی نظام میں سیکھنے کی ضروری چیزیں‘‘ کے عنوان سے جاری کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مصنّف کو مُبار ک باد دی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔
