سرینگر// جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کا ایک خصوصی اجلاس آج پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ، ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق کے علاوہ صوبہ کشمیر زون صدور، ضلع صدور، انچارج کانسچونیسیز اور صوبائی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس تنظیمی امورات اور پروگرواموں کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال، لوگوں کو درپیش گوناگوں مسائل و مشکلات خصوصاً آنے والے پارلیمانی انتخابات کے معاملات زیر بحث آئے اور شرکاء اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے مسائل و مشکلاے اُجاگر کرنے کے علاوہ پارٹی سرگرمیوں اور زمینی صورتحال سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
اجلاس میں لوگوںکی اقتصادی بدحالی خصوصاً عوام کو درپیش سنگین نوعیت کے مسائل و مشکلات پر زبردست تشویش کا اظہار کیا گیا ۔طویل اجلاس میں سبھی شرکاء نے اپنی اپنی آراء پیش کی اور صدر نیشنل کانفرنس نے سبھی کو بغور سُنا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی لیڈران اور عہدیداران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور اُن کے مسائل و مشکلات اُجاگر کرنے کے علاوہ ان کا سدباب کرانے میں اپنا رول نبھائیں اور ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے نیا کشمیر منشور اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے تن دہی سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے قول و فعل میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ہم اپنے ایجنڈا پر قائم و دائم ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی اُمیدواروں کی شاندار جیت یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کریں۔ اجلاس میں سینئر پارٹی لیڈران ایڈوکیٹ عبدالرحیم راتھر، چودھری محمد رمضان، شریف الدین شارق، حاجی مبارک گُل، رکن پارلیمان حسنین مسعودی، سیاسی صلح کار مشتاق گورو، سیاسی صلح کار مدثر شاہ میری، ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار، نذیر احمد خان گریزی، علی محمد ڈار، جاوید ڈار، عرفان احمد شاہ، سید توقیر احمد، میر سیف اللہ، آغاسید محمود، قیصر جمشید لون، ڈاکٹر بشیر ویری، محمد خلیل بند، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، غلام محی الدین میر، پیر محمد حسین، ایڈوکیٹ شوکت میر، جگدیش سنگھ آزاد، شوکت حسین گنائی، سلمان علی ساگر، شیخ محمد رفیع، سارا حیات شاہ، احسان پردیسی، پیر آفاق احمد، غلام نبی بٹ، ڈاکٹر سجاد شفیع، غلام نبی راتھر، غلام حسن راہی، سیف الدین بٹ، ہلال اکبر لون، ریاض بیدار، ڈاکٹر محمد شفیع، فاروق احمد شاہ، پیرزادہ فیروز احمد، ریاض احمد خان، ایڈوکیٹ نذیر ملک، ارشاد رسول کار، شفقت وٹالی، جاوید حسین بیگ، شیخ غیاث الدین، دین محمد چیتا، غلام نبی وانی تیلبلی، صبیہ قادری، عفرا جان، ایڈوکیٹ نیلوفر مسعود، ڈاکٹر محمد سعید اور صوبائی کمیٹی کے دیگر عہدیداران بھی موجو دتھے۔