سرینگر: پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے جموں و کشمیر کے عوام کو جمعتہ الوداع کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
سرینگر میں جاری ہونے والے ایک بیان میں لون نے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع کو روحانی اہمیت حاصل ہے کیونکہ دنیا بھر میں لوگ اس دن نماز ادا کرتے ہیں جو رمضان کے مقدس مہینے کو الوداع کرنے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا آئیے اس مقدس دن پر اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور خیرات، بھائی چارے اور ہمدردی سے جڑے معاشرے کی تشکیل کے لیے اتحاد کو فروغ دینے کے لیے اجتما عی اور انفرادی دعاوں میں شامل ہوں۔
انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ وادی بھر کی تمام جامع مساجد میں نمازیوں کی تمام سہو لیات کو یقینی بنائیں اور سب کے لیے پریشانی سے پاک مذہبی پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔