سرینگر/بی جے پی کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے بی جے پی کارکنوں نے ان تھک محنت کی اور جموں کشمیر میں بی جے پی کو ایک بڑی پارٹی کے طور پر اُبھارا ہے ۔
انہوںنے بتایا کہ عظیم قربانی دینے والے کارکنوں کی فہرست 1990 کی دہائی میں ٹی ایل ٹیپلو سے لے کر گزشتہ سال وسیم باری تک بہت طویل ہے جنہوں نے پاک ایجنڈے کے خلاف اپنا گرم گرم لہو دیکر جموں کشمیر میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا عہد پورا کیا ۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چْگ نے ہفتہ کے روز کہا کہ بی جے پی کارکنوں نے یہ یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کی ہے کہ پاکستان اور چین کا ایجنڈا جموں و کشمیر میں کامیاب نہ ہو۔بی جے پی کے 44 ویں یوم تاسیس کی صدارت کرتے ہوئے، چگ نے کہا کہ عظیم قربانی دینے والے کارکنوں کی فہرست 1990 کی دہائی میں ٹی ایل ٹیپلو سے لے کر گزشتہ سال وسیم باری تک بہت طویل ہے۔چْگ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، ’’ایس پی مکھرجی نے اس سرزمین پر قربانی دی تاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ حقوق ملیں اور دفعہ 370 اور 35A سے بھی آزادی ملے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ کئی دہائیوں میں بی جے پی کے لیے بے لوث کام کیا۔بی جے پی نے اس موقع پر کشمیر کے اپنے کارکنوں اور قائدین کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوںنے بتایا کہ اب وہ وقت بیت گیا جب ہڑتال اور کرفیوں اور بندشوں کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی ہوا کرتی تھیں اب لوگ آزادی کے ساتھ کام کررہے ہیں خاص کر سیاسی کارکنان ایک آزاد فضاء کو محسوس کررہے ہیں ۔