• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں کشمیر کے آر پار میں شب قدر کی بابرکت تقریبات انتہائی عقیدت اور تُزک و احتشام کے ساتھ منائی گئیں

طول و عرض میں روح پرور مجالس کا اہتمام ،لاکھوں فرزندان توحید نے شب خوانی کرکے بار گاہ الٰہی میں گڑگڑ اکر دعائیں مانگیں

Online Editor by Online Editor
2024-04-07
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
شب برات کی تقریب سعید ،، وادی بھر میں روح پرور اجتماعات کا انعقاد
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر / وادی کے شمال و جنوب سے سینکڑوں گاڑیوں میں سوار ہزاروں کی تعداد میں لوگ حضرت بل پہنچ گئے ۔درگاہ میں لوگوں کی بھاری آمد کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ درگاہ اور آس پاس کے علاقوں کے ساتھ ساتھ وہاں کی طرف جانے والے تمام راستوں پر زبردست ٹریفک جام سے لوگ شدید مشکلات میں مبتلا ہوگئے ۔اسی طرح کی صورتحال شہر کے دیگر بازاروں میں بھی دیکھنے کو ملی اور درگاہ جانے والے مسافروں کی سینکڑوں گاڑیوں کو بھی ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔
درگاہ حضرت بل میں نمازمغرب سے قبل ہی لوگ صفوں میں بیٹھے درور و اذکار میں محو تھے جن میں خواتین کی بھی ایک بھاری تعداد شامل تھی جو اپنے مخصوص انداز میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں مانگتی رہیں۔ان تقاریب کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں کے لئے قیام و طعام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اس موقعہ پردرگاہ میں درودو اذکار کی گونج میں خواتین سمیت زائرین نے انتہائی عاجزی اور انکساری کے ساتھ بارگاہ الٰہی میں اپنے گناہوں کی مغفرت مانگی ۔اس کے علاوہ خانقاہ معلی ،جناب صاحبؒ صورہ، دستگیر صاحبؒ خانیار، مخدوم صاحبؒ،ٹی آر سی مسجد، دستگیر صاحبؒ سرائے بالاسمیت تما م چھوٹی بڑی مساجد اور خانقاہوں میں شب قدرکی تقریبات کا اہتما م ہوا جن میں لاکھوں لوگوں نے بہت ہی جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔اس دوران امام صاحبان نے شب قدر کی فضیلت اور اس کے تئیں مسلمانوں کی ذمہ داریوں کے تئیں مختلف پہلوؤں پر مفصل رشنی ڈالی۔ شہر کی دیگر مساجد ،خانقاہوںاور درگاہوں میں بھی آج شب قدر کے سلسلے میں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے اور لوگوں کی کثیر تعداد نے ان مجالس میں حصہ لے کرتوبہ و استغفار کیا۔
ادھرچرار شریف سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ حضرت شیخ العالمؒکی زیات پر شب قدر کے سلسلے میں بہت بڑااجتماع منعقد ہوا جس میں ہزاروں لوگوںنے شرکت کی۔ اس دوران بارہمولہ، کپوارہ، بڈگام، اننت ناگ ،کولگام،بانڈی پورہ،گاندربل ،شوپیاںاور پلوامہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان اضلاع میں بھی شب قدر کی مقدس تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں جس کے دوران مساجد ، خانقاہوںاور درگاہوں میں شب قدر کے موقعہ پر روح پرور تقریبات کا اہتمام ہوا جن میں علماءاور ایمہ ضرات نے اس رات کے فلسفے اور اس دن کی فضیلت کو اجاگر کیا اور وادی میں امن و آشتی کےلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔شب قدر کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں علماءاور ایماءمساجد و خطباءنے اس با برکت رات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ رات پورے عالم انسانیت کے لئے ایک خوشی کا دن ہے کیونکہ اس رات کی عبادت نہ صرف ایک ہزارو راتوں کی عبدات سے بہتر ہے بلکہ اسی رات کے دوران قرآن کریم کا نزول عمل میں آیا۔
علماءنے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ قرآن شریف کی تعلیمات کو اپنی مشعل راہ بناتے ہوئے اللہ کے فرمودات پر عمل کریں اور اسی میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ پورے علام انسانیت کی بقائ،فلاح اور بہبود ہے۔نمائندے کے مطابق بیت المکرم بارہمولہ، مسجد الرشاد،جامع قدیم، جامع مسجد کپوارہ، جامع قدیم و جدید ہندوارہ، اہم شریف بانڈی پورہ، جامع مسجد گاندربل، جامع مسجد بڈگام، جامع مسجد شوپیان، آثار شریف پنجورہ شوپیان، جامع مسجدرحت دیدی اننت ناگ، جامع مسجد پلوامہ، جامع مسجد کولگام اور کعبہ مرگ اننت ناگ میں بھی شب قدرکی روح پرور تقاریب منعقد ہو ئیں اور اس ضمن میں بڑے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران کعبہ مرگ ،پنجورہ شوپیاں،کھرم سرہامہ اورقاضی گنڈمیںہزاروں لوگوں نے شب قدر کی روح پرورمحفلوں میں حصہ لیا۔ان تقریبات کے موقعہ پراسلام کی سربلندی ، وادی میں امن وآشتی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

امیت شاہ 9 اپریل کو جموں میں میگا ریلی سے خطاب کریں گے

Next Post

بارہمولہ میں تین اشتہاری مجرموں کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق: پولیس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
بارہمولہ میں تین اشتہاری مجرموں کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق: پولیس

بارہمولہ میں تین اشتہاری مجرموں کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan