بانڈی پورہ،بارہمولہ:۳۲، اپریل: جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں پولیس نے مبینہ طور پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث2افراد کےخلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے دونوں کوسنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل کیا ۔
پولیس نے منگل کو سماجی رابطہ گاہ ایکس پرایک پوسٹ میں بتایا کہ ملک مخالف سرگر میوں میں ملوث 2افراد غلام دین وار ولد مرحوم حبیب اللہ وار ساکنہ نائیدکھائی سمبل اور فردوس احمد خان ولد محمد ایوب خان ساکنہ وارڈ نمبر6 نبر پورہ بانڈی پورہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ملک دشمن سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہونے کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کو سینٹرل جیل کوٹ بھلوال جموں منتقل کیاگیا ،جہاں اب دونوں کو نظربند رکھا گیا ہے۔اس دوران بارہمولہ پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 3شرپسندوں کےخلاف مقدمہ درج کرکے اُنھیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل کیا۔
پولیس نے بتایاکہ ملک وقوم دشمن سرگرمیوںمیں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے 3 افراد مقصود علی کوہلی ولد مقصود علی ساکنہ ناورندا وڑی، محمد عثمان بٹ ولد عبداللہ بٹ ساکن سہورا اوڑی اور غلام نبی وانی ولد مرحوم محمد شعبان ساکن چند کوٹ کریری کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ۔ مجاز اتھارٹی سے نظر بندی کے باضابطہ احکامات حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے تینوں افراد کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں اُنہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں رکھا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایاکہ افراد کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور یہ امن وامان میں خلل ڈالنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث تھے۔ بہت سی ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی ملک دشمن اور سماجی سرگرمیوں میں کوئی تدارک نہیں کیا۔