• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

’لوگ سمجھے جان ابراہم میری گرل فرینڈ لے اُڑا‘ ڈینو موریا کی کئی برسوں بعد وضاحت

Online Editor by Online Editor
2024-05-11
in تازہ تریں, شوبز
A A
’لوگ سمجھے جان ابراہم میری گرل فرینڈ لے اُڑا‘ ڈینو موریا کی کئی برسوں بعد وضاحت
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک

بالی وُڈ کے مشہور اداکاروں کے درمیان نوک جھونک اور بعض اوقات جھگڑا ہونا ایک معمول کی بات رہا ہے لیکن اب کم ہی ایسی کوئی کہانی سننے کو ملتی ہے۔شوبز کی معروف ویب سائٹ ‘کُوئی مُوئی‘ نے افواہوں میں رہنے والی ایسی ہی ایک لڑائی کا ذکر کیا ہے جو مشہور اداکار ڈینو موریا اور جان ابراہم کے درمیان ہوئی۔

یہ تب کی بات ہے جب یہ دونوں ماڈلنگ کیا کرتے تھے اور پھر اداکارہ بپاشا باسو ان کے درمیان آ گئیں۔بپاشا باسو اور ڈینو موریا کے تعلقات ختم ہوئے تو اداکارہ نے جان ابراہم کو ڈیٹ کرنا شروع کر دیا۔

اس بارے میں سدھارتھ کنن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈینو موریا نے بتایا کہ ’ہمارے درمیان کوئی دشمنی نہیں رہی۔ ہم ایک دوسرے سے بات چیت اور مذاق کرتے رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہماری رنجش کی بات لوگوں کے ذہنوں میں اس وقت آئی جب میرا بپاشا سے بریک اپ ہوا اور جان ابراہم نے انہیں ڈیٹ کرنا شروع کیا۔ اس وقت لوگوں کو لگا کہ وہ میری گرل فرینڈ کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ پھر میڈیا نے بھی اس معاملے کو بہت ہوا دی۔‘

’لیکن حقیقت میں کوئی رنجش یا جھگڑا نہیں تھا۔ ہم دونوں اپنے اپنے راستوں پر گامزن تھے۔‘ڈینو موریا نے کہا کہ ’ابھی کل ہی میں نے جان ابراہم کو ٹیکسٹ میسیج کیا ہے جس میں انہیں بائیک رائیڈ یا کافی کے لیے چلنے کا پوچھا ہے۔‘

’جان ابراہم آج جس مقام پر ہیں، مجھے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کیونکہ جب ہم نے آغاز کیا تھا تو لوگ کہتے تھے ماڈلز اداکاری نہیں کر سکتے اور ہم نے اس تأثر کو غلط ثابت کر کے دکھایا۔‘

’جان ابراہم نے بہت شاندار کام کیا ہے۔ میں ان کے لیے احترام کے جذبات رکھتا ہوں۔‘

ڈینو موریا نے کہا کہ وہ کئی برسوں بعد وضاحت کر رہے ہیں کہ جب ان کا اور بپاشا کا بریک ہوا تو اس کے بعد اداکارہ نے جان ابراہم کو ڈیٹ کرنا شروع کیا۔

’پھر میں کسی اور کو ڈیٹ کرنے لگا۔ تو پھر دشمنی کیسی۔‘

’لوگ سمجھے کہ جان ابراہم میری گرل فرینڈ لے اڑا ہے حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔ ہم تینوں آپس میں بات چیت کرتے تھے لیکن لوگوں نے اسے کچھ اور ہی بنا لیا۔‘

’راز‘ فلم کے اداکار نے اسی انٹرویو میں آگے چل کر بتایا کہ انہیں بپاشا سے ایک مشترک دوست نے بلائنڈ ڈیٹ پر ملوایا تھا۔ اس وقت وہ دونوں ماڈلنگ کرتے تھے اور بعد میں اس جوڑی نے ’راز‘ اور ’گناہ‘ میں اکٹھے کام کیا۔‘

ڈینو موریا نے کہا کہ ’راز کے بعد جب ہم ’گناہ‘ میں کام کر رہے تھے تو وہ بہت مشکل وقت تھا کیونکہ ہم بریک اَپ کر رہے تھے۔ تعلق اب ختم ہو چکا تھا۔‘

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ایسی فلمیں دوبارہ نہیں کروں گی جن میں مجھے ’مال‘ کہا جاتا تھا: سوناکشی سنہا

Next Post

چھتری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
Next Post
بائیک خریدنے کا خواب

چھتری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan