تیز دھوپ اور گرمی کی وجہ سے جلد کی چمک ختم ہو جاتی ہے۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ اس موسم میں جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے، جس کا براہ راست اثر آپ کی جلد پر پڑتا ہے۔
ماہر امراض جلد ڈاکٹر ارچنا لوکھنڈے کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں جلد کی چمک برقرار رکھنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔اس موسم میں تربوز اور انناس کا زیادہ استعمال کریں۔اس کا استعمال آپ کی جلد کی صحت کے لیے نہایت ہی مفید ہوتا ہے۔