سری نگر/25 ؍مئی:الیکشن کمیشن آف اِنڈیا ( اِی سی آئی) نے آج لوک سبھا اِنتخابات 2024 کے چھٹے مرحلے میں آج اننت ناگ۔ راجوری پارلیمانی حلقہ میں زیادہ سے زیادہ رائے دہندگان کو راغب کرنے اور اِنتخابی عمل کو خوشگوار اور خوشحال بنانے کے مقصد سے مختلف زمروں کے 163 خصوصی پولنگ سٹیشن قائم کئے تھے۔
اِختراعی پولنگ سٹیشنوں میںخواتین سے چلانے والے پولنگ سٹیشن، جوانوں سے چلانے والے پولنگ سٹیشن، پی ڈبلیو ڈی اِفراد سے چلانے والے پولنگ سٹیشن، گرین پولنگ سٹیشن، بارڈر پولنگ سٹیشن، ماڈل پولنگ سٹیشن اور منفرد پولنگ سٹیشن بالخصوص خواتین، نوجوانوں، جسمانی طور خاص اَفراد کی ضروریات کو پورا کرنے، ماحول دوست طرز عمل کو فروغ دینے اور خطے میں مختلف قسم کے رائے دہندگان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے تھے۔
اننت ناگ۔ راجوری پارلیمانی حلقہ کے پانچ اَضلاع میں مخصوص موضوعات کے تحت پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔
ضلع اننت ناگ میں خواتین سے چلانے والے سات پولنگ سٹیشن ،پی ڈبلیو ڈی اَفراد سے چلانے والے سات پولنگ سٹیشن ،نوجوان سے چلانے والا ایک پولنگ سٹیشن ،چار سبز، ایک منفرد اور 29 ماڈل پولنگسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ اِسی طرح ضلع راجوری میں رائے دہندگان کی سہولیت کے لئے خواتین سے چلانے والے تین، پی ڈبلیو ڈی افراد سے چلانے والے ایک، نوجوانوںسے چلانے والے تین، تین گرین، بیس بارڈر، دو منفرد اور انیس ماڈل پولنگن قائم کئے گئے تھے۔
اِسی طرح ضلع پونچھ میں خواتین سے چلانے والے تین، پی ڈبلیو ڈی اَفراد سے چلانے والے تین۔ نوجوان سے چلانے والے ایک پولنگ سٹیشن، 6 گرین، 8 بارڈر، 3 منفرد اور 4 ماڈل پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے۔ اِسی طرح ضلع کولگام میں خواتین سے چلانے والے تین، پی ڈبلیو ڈی اَفراد سے چلانے والے تین، نوجوان سے چلانے والا ایک، ایک گرین،دو منفرد اور پندرہ ماڈل پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔
ضلع شوپیاں (صرف زینہ پورہ اے سی) میں خاتون سے چلانے والا ایک، پی ڈبلیو ڈی اَفراد سے چلانے والے ایک،نوجوان سے چلانے والا ایک، ایک گرین اور تین ماڈل پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔
نئے قائم ہونے والے پولنگ سٹیشنوں کا مقصد معاشرے کے تمام طبقوں کے لئے رسائی اور نمائندگی کو یقینی بنا کر اِنتخابی عمل میں انقلاب لانا ہے۔ خواتین ، نوجوانوں اور پی ڈبلیو ڈی پر خصوصی توجہ سے ان سٹیشنوں کو ان کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کردہ سہولیات سے لیس کیا گیا تھاجس سے جمہوری عمل میں فعال شرکت کے لئے سازگار ماحول کو فروغ ملا تھا۔
مزید برآں، ماحولیاتی دیرپایت کے لئے الیکشن کمیشن کے عزم کو ان پولنگ سٹیشنوں پر سبز طریقوںکی عملانے سے ظاہرہوتی ہے۔ ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور سبز مستقبل کو فروغ دینے کے لئے ہر پہلو کو احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے اس اقدام پر اظہار خیال کرتے ہوئے پانڈورانگ کے پولے نے کہا کہ ان منفرد پولنگ سٹیشنوں کا قیام انتخابی عمل میں شمولیت اور دیرپایت کو فروغ دینے کے لئے ہماری لگن کو واضح کرتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا ماننا ہے کہ ہر شہری کو اَپنے جمہوری حق کا اِستعمال کرنے کے لئے مساوی رسائی حاصل ہونی چاہئے اور یہ پولنگ سٹیشن اس مقصد کو حاصل کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتے ہیں۔