• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

روسی سفیدی کے درختوں سے لوگ پریشان

Online Editor by Online Editor
2024-05-29
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
روسی سفیدی کے درختوں سے لوگ پریشان
FacebookTwitterWhatsappEmail

پلوامہ :روسی سفیدوں کے درختوں سے خارج ہونے والی روئی کی وجہ سے وادی کے لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جگہ جگہ سفیدے کے درختوں سے نکلنے والی روئی فضا میں اُڑ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کا سانس لینا دشوار ہو گیا ہے۔ سانس لینے کے دوران روئی منہ ناک اور حلق میں داخل ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام مختلف وائرل انفیکشن کا شکار ہو رہی ہیں۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے سفیدے کے درختوں کی روئی ایک جگہ سے دوسری جگہ پھیل کر وائرل انفیکشن کو پھیلا رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے سبب انہیں اپنے بچوں کو اسکول بھیجنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔وہیں ضعیف اور بیمار لوگ خاص طور پر دمے کی مرض میں مبتلا مریضوں کو کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔اگرچہ چند برس قبل انتطامیہ نے روسی سفیدے کے درختوں کو کاٹنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم بعد میں اس پر دوبارہ روک لگا دی گئی، جس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ درختوں سے نکلنے والی روئی ناک اور منہ میں چلی جاتی ہے جو چھاتی کے الرجی کا موجب بنتی ہے جبکہ اس روئی سے نزلہ ، زکام اور دیگر امراض پیدا ہوجاتے ہیں۔ فضا میں اڑتی روئی سے نہ صرف راہگیروں کو چلنے پھرنے میں پریشانی ہوتی ہے، بلکہ یہ روئی کھڑکیوں اور دروازوں سے مکانات میں داخل ہو جاتی ہے، جس سے گھروں کے اندر بھی سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ماہرین صحت نے سفیدے کے درختوں کی روئی کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راہ چلتے وقت اپنے منہ اور ناک کو ماسک یا کسی اور کپڑے سے ڈھانپ لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ سنہ 2015 میں ہائی کورٹ نے سفیدے کے درختوں کو کاٹنے کی ہدایت دی تھی، جس پر 2019 میں سرکار کی جانب سے عمل درآمد ہوا جب کووڈ 19 کی لہر شروع ہوگئی اور یہ جواز پیش کیا گیا کہ سفیدے کے درختوں سے خارج ہونے والی روئی سے کورونا وبا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، جس کے بعد تمام ضلع ترقیاتی کمشنرز نے مادہ سفیدے کے درختوں کو کاٹنے کے احکامات صادر کیے، وہیں نئے درخت لگانے اور ان کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔لیکن ماہر ماحولیات نے اس حکمنامہ کی مخالفت کی اور یہ کہا کہ سفیدے کے درختوں کی بے تحاشا کٹائی سے ماحولیات کے حوالے سے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔نتیجتاً ہائی کورٹ نے ماہر ماحولیات و دیگر ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا اور انہیں جائزہ لینے کے بعد اس سلسلہ میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔
کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سفیدے کے درختوں سے نکلنے والی روئی، کسی انفیکشن، الرجی، یا کورونا وبا کو پھیلنے کا موجب نہیں ہے،حالانکہ کورٹ نے بعد میں سفیدے کے درختوں کی شاخ تراشی کا حکم دیا تھا، تاہم ایک مقامی وکیل کی جانب سے عرضی دائر کرنے کے بعد اس پر بھی روک(اسٹے) لگا دی گئی۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ سفیدے کے مادہ درختوں کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جائے اور اس معاملہ کا ازالہ جلد سے جلد ممکن بنایا جائے، تاکہ لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پاکستان میں مقیم 2 عسکریت پسندوں کی بارہمولہ میں جائیداد ضبط

Next Post

کشمیر میں زرعی سیزن زوروں پر ہے لیکن بجلی کی کٹوتی کی جا رہی ہے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
موسم سرما کی آمد : محکمہ بجلی کی جانب سے شہر سرینگر کیلئے نئے بجلی کٹوتی شیڈول کا باضابطہ طور پر اعلان

کشمیر میں زرعی سیزن زوروں پر ہے لیکن بجلی کی کٹوتی کی جا رہی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan