• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

NEET-PG کا داخلہ امتحان بھی ملتوی، 23 جون کو ہونا تھا امتحان، پیپر لیک تنازعہ کے درمیان لیا گیا فیصلہ

Online Editor by Online Editor
2024-06-23
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
NEET-PG کا داخلہ امتحان بھی ملتوی، 23 جون کو ہونا تھا امتحان، پیپر لیک تنازعہ کے درمیان لیا گیا فیصلہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی: پیپر لیک معاملے کے چلتے، سی ایس آئی آر۔ نیٹ (CSIR-NET) امتحان کے بعد، اب مرکزی حکومت نے نیٹ۔پی جی (NEET-PG) کے داخلہ امتحان کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔ امتحان ملتوی ہونے کی معلومات دیتے ہوئے مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ داخلہ امتحان کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔وزارت نے کہا کہ حالیہ کچھ امتحانات کے پیپر لیک کے معاملات کو دیکھتے ہوئے، وزارت صحت نے میڈیکل طلباء کے لئے منعقد کئے جانے والے نیٹ پی جی داخلہ امتحان کے عمل کو اچھی طرح سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر، اتوار، 23 جون، 2024 کو منعقد ہونے والےنیٹ پی جی کے داخلہ امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں طلبأ کو ہونے والی پریشانیوں پر وزارت صحت نے افسوس ظاہر کیا ہے اور کہا کہ یہ فیصلہ طلبہ کے بہترین مفاد میں اور امتحانی عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے لیا گیا ہے۔

حکومت نوجوانوں کا اعتماد کھو چکی ہے:
پیپر لیک معاملے اور پھر اب امتحانات ملتوی کرنے پر کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ آج ہونے والے نیٹ پی جی کے امتحانات کل رات ملتوی کردیئے گئے۔ یہ بہت افسوس کی بات ہے دراصل یہ حکومت امتحانات کرانے کے قابل ہی نہیں ہے۔ حکومت، نوجوانوں میں اپنا اعتماد مکمل طور پر کھو چکی ہے۔ طالب علم سال بھر امتحانات کی تیاری کرتے ہیں اور جب پیپر دینے جاتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ پیپر تو لیک ہو چکا ہے۔ عجیب تماشہ ہے، وزیر تعلیم چار دن پہلے این ٹی اے کو کلین چٹ دے رہے تھے، اب انہوں نے این ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو ہی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ کھیڑا نے سوال کیا کہ امتحانات میں بے قاعدگیوں کا ذمہ دار کون ہے؟ کس کو بچایا جا رہا ہے؟ اس کی تحقیقات کب ہوں گی؟ حکومت امتحانات کا صحیح انعقاد کب کر پائے گی؟ عوام کو ان سوالوں کا جواب دینا ہو گا۔

ششی تھرور نے امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا:
اس سے پہلے، نیٹ۔ یوجی امتحان میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیک تنازعہ کے درمیان، کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے نیٹ۔ پی جی کے داخلہ امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے X پر ایک پوسٹ میں لکھا، نیٹ۔ یوجی امتحان کے انعقاد میں لگائے جا رہے الزامات کے پیش نظر، میں حکومت سے 23 جون کو ہونے والے نیٹ۔ پی جی امتحان کو ملتوی کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کیرالہ سے رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے مجھے یہ بتانا ہے کہ یہاں کے امتحانی مراکز میں نشستوں کی کمی کی وجہ سے جنوبی ریاستوں کے سیکڑوں طلبأ یہ امتحان دینے کے لیے شمال کی طرف آنے پر مجبور ہیں جہاں شدید گرمی کی لہر ہے۔ اس شدید گرمی کی وجہ سے گزشتہ 3 ماہ میں 100 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس لئے میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جب تک امتحان میں بے ضابطگیوں کو دور نہیں کیا جا سکتا امتحان کروانا بہتر نہیں ہوگا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

انجینئر رشید کی ضمانت پھر سے التواء کا شکار

Next Post

حج 2024: جموں و کشمیر کے 320 عازمین کا پہلا قافلہ وطن واپس پہنچا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
کشمیر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ کےلیے روانہ

حج 2024: جموں و کشمیر کے 320 عازمین کا پہلا قافلہ وطن واپس پہنچا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan