• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

نایاب سبزیوں کی کاشت میں سرفہرست جنوبی کشمیر کا یہ گاؤں

Online Editor by Online Editor
2024-06-28
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
نایاب سبزیوں کی کاشت میں سرفہرست جنوبی کشمیر کا یہ گاؤں
FacebookTwitterWhatsappEmail

کولگام (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں سیب اور اخروٹ کی صنعت کے بعد لوگ ایگریکلچر کی جانب بھی متوجہ ہو رہے ہیں۔ محکمہ زراعت کے ہالسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام (Holistic Agriculture Development Program) کو متعارف کرائے جانے کے بعد کسان خاص کر نوجوان ہارٹیکلچر کے بعد اب ایگریکلچر اور اس سے منسلک دیگر شعبہ جات میں اپنا روزگار تلاش کر رہے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کا وانی گُنڈ گاؤں ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کی تقریبا صد فیصد آبادی سبزیوں کی کاشتکاری کے ساتھ وابستہ ہے۔ یہاں کے کسان جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نایاب اور منفرد اقسام کی سبزیاں اگاتے ہیں۔ جن میں خاص کر، بروکلی، لیٹیوس، سویٹ کارن، ریڈ کیبیج وغیرہ شامل ہیں، وہیں اس کے علاوہ کاشتکار ہائی بریڈ مرچی، بینگن، کدو، ٹماٹر، آلو کھیرا سمیت مختلف اقسام کی سبزیاں سینکڑوں کنال اراضی پر اگاتے ہیں۔ وانی گنڈ کے کسان اپنی سبزیوں کو خود مارکیٹ اور مختلف منڈیوں تک پہنچا کر فروخت بھی کرتے ہیں جس سے انہیں کافی فائدہ ملتا ہے۔
غلام محمد وانی نامی ایک کسان نےبتایا کہ کہ وہ گزشتہ 30 برسوں سے سبزیوں کی کاشتکاری کے ساتھ منسلک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے آباء و اجداد بھی سبزیوں کی کاشت کرتے تھے۔ وانی کے مطابق ’’ماضی میں محنت زیادہ تھی اور منافع کافی کم تھا، کیونکہ روایتی بیج اور قدیم طرز کی کاشتکاری سے قلیل پیداوار ہوتی تھی لیکن محکمہ زراعت کی جانب سے ہائی بریڈ اور جدید اقسام کے بیج فراہم کرنے کے بعد پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، جس سے کسانوں کی آمدن کئی گناہ بڑھ گئی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کی زیر تربیت انہوں نے، بروکلی، لیٹیوس، سویٹ کارن، ریڈ کیبیج جیسی نایاب سبزیوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو ایک حوصلہ کن قدم ہے۔
وانی کا مزید کہنا ہے جدید طرز کی کاشتکاری کے بعد پڑھے لکھے نوجوان بھی اس صنعت کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’نوجوان اپنے کھیتوں میں سبزیاں اگا کر تازہ سبزیوں کو خود ہی منڈیوں تک پہنچا کر زیادہ منافع حاصل کر رہے ہیں۔‘‘ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے غلام محمد کا کہنا ہے کہ ’’محکمہ زراعت کی وقتا فوقتا تربیت اور کئی طرح کی سہولیات سے سبزی اگانے کی صنعت میں ایک نیا انقلاب آیا ہے، منافع بخش ہونے سے کسانوں میں حوصلہ پیدا ہوا ہے اور آج کسان ہائی بریڈ اقسام بلکہ غیر ملکی ویرائٹی کی نایاب سبزیاں بھی اگانے لگے ہیں جس سے انہیں مزید آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے۔
مشتاق احمد وانی نامی ایک اور کسان نےبتایا کہ وہ سبزیوں کی کاشتکاری سے نہ صرف خود کے لیے بلکہ کئی دیگر بے روزگاروں کو بھی روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’اس سیکٹر میں روزگار کی کمی نہیں ہے، جدید طرز کی کاشتکاری کو بروئے کار لاکر نوجوان لاکھوں کما سکتے ہیں۔‘‘ مشتاق کے مطابق وہ گزشتہ دس برسوں سے سبزیاں اگا رہے ہیں جس سے انہیں معقول آمدن حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے روزگار کے متلاشی نوجوانوں کو ایگریکلچر اور اس سے منسلک دیگر شعبہ جات میں اپنا روزگار تلاش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس میں انہیں سرکاری مدد بھی فراہم ہوتی ہے۔‘‘ دریں اثناء وانی نے محکمہ زراعت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’وانی گنڈ علاقہ کے کھیتوں کی سینچائی کے لئے آبپاشی کا بہتر اور معقول انتظام کرنے کے علاوہ موجودہ نالہ کی صاف صفائی بھی کی جائے۔‘‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں بلدیاتی انتخابات بھی غیر یقینیت کے شکار

Next Post

حمل سے متعلق خبریں پھیلانا بند کریں، کترینہ کیف

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
حمل سے متعلق خبریں پھیلانا بند کریں، کترینہ کیف

حمل سے متعلق خبریں پھیلانا بند کریں، کترینہ کیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan