سرینگر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ساتھ ساتھ تمام اضلاع میں محرم کے تعزیتی جلوسوں کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔
مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں تاریخی آٹھویں محرم کے تعزیتی جلوس کے دوران آئی جی کشمیر نے لال چوک کا دورہ کیا اور وہاں تیاری کا جائزہ لیا۔
اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بریدی نے این نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماتمی جلوس انتہائی نظم و ضبط اور پرامن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ ہر جگہ کچھ شرائط رکھی جاتی ہیں۔ اب تک جلوس انتہائی پرامن طریقے سے نکالے جا رہے ہیں۔ رضاکار پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ہم ہر وقت عزاداروں کی سہولت کے لیے کوشاں ہیں۔ پولیس کا پیغام ہے کہ کشمیر پولیس لوگوں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ کسی بھی وقت لوگوں کی خدمت کے لیے تیار ہے۔ اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چند برسوں سے جموں و کشمیر پولیس نے حالات بہتر کرنے کے لیے کافی اقدام اٹھائے۔