• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیرمیں 34سال بعد اوما بھگوتی مندر کا دوبارہ افتتاح

Online Editor by Online Editor
2024-07-16
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کشمیرمیں 34سال بعد اوما بھگوتی مندر کا دوبارہ افتتاح
FacebookTwitterWhatsappEmail

اننت ناگ،  : مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ، نیتیانند رائے نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے شانگس علاقے میں واقع قدیم اوما بھگوتی مندر کا تین دہائیوں سے بھی زائد عرصہ بعد دوبارہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اننت ناگ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، ضلع انتظامیہ کے افسران اور اوما بھگوتی آستھان ٹرسٹ کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تقریب میں بڑی تعداد میں ہندو عقیدت مند موجود تھے جو دیوی کے درشن کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ اوما بھگوتی مندر تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے بند تھا، اور اس کی بحالی کے بعد اسے شردھالؤوں کے لئے دوبارہ کھولا گیا۔ تقریب کے دوران، راجستھان سے لائی گئی دیوی اوما کی مورتی کو مندر کے مقدس مقام پر نصب کیا گیا، اور موقع پر مقامی مسلم برادری نے بھی تقریب میں شرکت کرکے کشمیری پنڈتوں کی ڈھارس بندھائی۔

مرکزی وزیر مملکت نے اپنے خطاب میں اس یقین کا اظہار کیا کہ ’’مندر کے دوبارہ کھلنے کے بعد بڑی تعداد میں عقیدت مند یہاں آئیں گے۔‘‘ انہوں نے حکومت کے جموں و کشمیر کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا اور اس خطے کی مشترکہ ثقافت کو امن اور خوشحالی کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ادھر، ڈپٹی کمشنر اننت ناگ، سید فخر الدین حامد نے عقیدت مندوں کو یقین دلایا کہ مندر پر آنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اننت ناگ کے براری آنکگن میں واقع اوما بھگوتی مندر ایک قدیم مندر ہے جہاں ماضی میں جموں و کشمیر کے مختلف حصوں سے عقیدت مند بڑی تعداد میں آتے تھے۔ ہندو روایات کے مطابق یہ مندر ’’پانچ مقدس چشموں کے درمیان واقع ہے جن میں برہما کنڈ، وشنو کنڈ، رودھرا کنڈ، اور شیو شکتی کنڈ شامل ہیں جو اس کی روحانی اہمیت کو بڑھاتے ہیں۔‘‘

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈوڈہ انکاؤنٹر میں 4 فوجی جوان ہلاک

Next Post

پلوامہ میں فصل کی معقول قیمت نہ ملنے سے آلو بخارہ کاشتکار مایوس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
پلوامہ میں فصل کی معقول قیمت نہ ملنے سے آلو بخارہ کاشتکار مایوس

پلوامہ میں فصل کی معقول قیمت نہ ملنے سے آلو بخارہ کاشتکار مایوس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan