• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

گزشتہ پانچ برسوں میں جموںوکشمیر کو سنیمااور تھیٹر کی ثقافت سے دوبارہ جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر

جموں وکشمیر فلم کنکلیو کا اِفتتاح کیا اور جے اینڈ کے فلم پالیسی 2024 کی نقاب کشائی کی

Online Editor by Online Editor
2024-08-02
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
گزشتہ پانچ برسوں میں جموںوکشمیر کو سنیمااور تھیٹر کی ثقافت سے دوبارہ جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے آج سری نگرمیں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے زیر اہتمام ’جموں و کشمیر فلم کنکلیو‘ کا اِفتتاح کیا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ’جموں و کشمیر فلم پالیسی 2024 ‘کی نقاب کشائی کی اور فلم شوٹنگ کی اِجازت اور سبسڈی کے لئے سنگل وِنڈو پورٹل ، جموں و کشمیر فلم سکریننگ سیریز اور فریمز آف ٹرانسفارمیشن فوٹوگرافی مقابلے سمیت متعدد اَقدامات کا آغاز کیا۔اُنہوں نے نیا جموں وکشمیر شارٹ فلم میکنگ مقابلہ کے فاتحین کو بھی مُبارک باد دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں کنکلیو میں فلم سازوں، صنعتی پیشہ ور اَفراد اور سنیما کے شائقین کے لئے پروگراموں کی ایک سیریز کی میزبانی کے لئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی کوششوں کی سراہنا کی۔
اُنہوں نے کہا کہ ’جموں و کشمیر فلم پالیسی 2024 ‘آج منظر عام پر آئی ہے جو جموں وکشمیر یوٹی میں علاقائی ، قومی اور بین الاقوامی فلم پروڈکشن کو راغب ، سپوٹ اور سہولیت فراہم کرے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ یہ پالیسی فلم سازوں کے لئے دوستانہ اور عملی ماحول فراہم کرے گی تاکہ وہ اِس بات کو محسوس کریں کہ جنت بے نظیر واقعی فلم سازوں کے لئے بھی جنت بے نظیر ہے ۔ہم جموں و کشمیر میں فلم بندی کو مزید پُرکشش بنانے کے لئے اعلیٰ اثر والے بنیادی ڈھانچے ، سورسنگ مقامات میں مدد،پیشہ ور اَفراد اور مالی مراعات فراہم کریں گے۔‘‘
اُنہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر فلم پالیسی مقامی زبانوں میں فلموں کے لئے اِضافی مراعات بھی فراہم کرتی ہے جس سے جموں و کشمیر کے علاقائی سنیما کو فروغ ملتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ فلم سازوں کو مقامی ٹیلنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے جس سے جموں و کشمیر کی مقامی آبادی کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت کی طرف سے اُٹھائے گئے نئے اَقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے اَقدامات سے مضبوط اثر پڑے گا اور جموں و کشمیر کو ایک عالمی فلم پروڈکشن ہب بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سنگل وِنڈو پورٹل پیچیدہ رسمی کارروائیوں کو مؤثر ہینڈلنگ اور سبسڈی کے بغیر کسی رُکاوٹ کے اِجرأ کو یقینی بنائے گا۔
اُنہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر فلم سکریننگ سیریز جیسی نئی پہل منظم اور مؤثر اصلاحات کا حصہ ہے تاکہ ایک متحرک اور نوجوان فلم سازی کی ثقافت کو فروغ دیا جاسکے اور اُبھرتے ہوئے تخلیق کاروں اور فلم کے شائقین کو فلمی جمالیات پر خیالات کا تبادلہ کرنے اور سائن کلب کلچر کو مضبوط بنانے کے لئے جگہ فراہم کی جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا ،’’ جموں و کشمیر اور سنیما اتحاد کی علامت ہیں اور انہیں الگ الگ نہیں دیکھا جاسکتا۔ وہ ایک بہترین میچ ہیں۔ راج کپور اور یش چوپڑا جیسے عظیم فلم سازوں کے لئے جموں و کشمیر نہ صرف شوٹنگ کا مقام تھا بلکہ ایک ثقافتی مرکز بھی تھا۔ گزشتہ پانچ برسوں میں جموں و کشمیر کو سنیما اور تھیٹر کی ثقافت سے دوبارہ جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہمارے نئے اَقدامات اس بحالی کو اُجاگر کرتے ہیں۔‘‘
بالی ووڈکے فلم ساز مدھر بھنڈارکر نے جموں و کشمیر میں ایک متحرک فلمی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لئے ترقی پسند فلم پالیسی اور اَقدامات کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی یوٹی اِنتظامیہ کی ستائش کی۔
اُنہوں نے کہا کہ ’جموں و کشمیر فلم کنکلیو‘ اِشتراک، آئیڈیا ایکسچینج اور ٹیلنٹ کو ظاہر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ یہ پہل جموں کشمیر میں ایک دیرپا اور پھلتے پھولتے فلمی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی خواہش رکھتی ہے۔
کنکلو میں فلم سازی پر ورکشاپوں کا ایک سیریز کے علاوہ راحت کاظمی، پیراگ مہتا اور میر سرور جیسی فلمی شخصیات کے ساتھ معلومات افروز پینل مباحثے بھی منعقد کئے گئے ہیں۔ اِس میں نیا جموں کشمیر شارٹ فلم میکنگ مقابلے کی ایوارڈ یافتہ فلمیں،’’کنٹری آف بلائنڈ‘‘کی پریمیئر سکریننگ اور مقامی فنکاروں کی ثقافتی پرفارمنس بھی شامل ہیں۔
آج شروع کیا گیا سنگل وِنڈو پورٹل شوٹنگ کی اِجازت اور سبسڈی کے لئے درخواست دینے کے عمل کو آسان بنائے گا۔ فلم ساز اَب شوٹنگ پرمٹ سے لے کر سبسڈی تک ہر چیز کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں جس سے پورے طریقہ کار کو آسان اور صارف دوست بنا یاگیا ہے۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری اَتل ڈولو،سیکرٹری اطلاعات محترمہ ریحانہ بتول، ناظم اطلاعات جتن کشور، سینئر افسران، فاتحین اور شارٹ فلم سازی مقابلے کے شرکأ، اِنڈسٹری کے پیشہ ور اَفراد اور سنیما کے شائقین بھی موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

منشیات کے خلاف جنگ: اننت ناگ میں 2 کروڑ روپیوں سے زیادہ مالیت کا کمرشل کمپلیکس قرق:پولیس

Next Post

کے پی ڈِی سی ایل بجلی کی فراہمی کیلئے 40ہزار ڈی ٹی میٹروں اور1400 فیڈر میٹروں کونصب کرے گا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
کے پی ڈِی سی ایل بجلی کی فراہمی کیلئے 40ہزار ڈی ٹی میٹروں اور1400 فیڈر میٹروں کونصب کرے گا

کے پی ڈِی سی ایل بجلی کی فراہمی کیلئے 40ہزار ڈی ٹی میٹروں اور1400 فیڈر میٹروں کونصب کرے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan