سری نگر:کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) ڈِسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں(ڈی ٹیز) کو نقصان سے بچانے اور بجلی کے نقصانات پر قابو پانے کے لئے آر ڈی ایس ایس کی پریمیئر لاس ریڈکشن سکیم کے تحت 40 ہزار ڈی ٹی میٹروں اور 1400 فیڈر میٹروں کو نصب کر رہا ہے۔یہ میٹر اُن 6.85 لاکھ صارفین سمارٹ میٹروں کے علاوہ ہوں گے جو اگلے 27مہینوں میںبغیر میٹر فلیٹ ریٹ والے علاقوں میں لگائے جائیں گے۔
کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے کہا کہ ڈی ٹی اور فیڈر میٹرنگ سے بجلی کے نظام کی بروقت مانیٹرنگ میں سہولیت فراہم ہوگی جس سے لوڈ اور وولٹیج کی ریموٹ مانیٹرنگ کے ذریعے صارفین کو قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فیڈر میٹروںکی تنصیب سے ہمیں بہتر لوڈ کی پیش گوئی کرنے اور ڈیجیٹل موڈ میں بجلی کی فراہمی میں دورانیہ اور رُکاوٹوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
340 فیڈروںکو پہلے ہی نیشنل فیڈر مانیٹرنگ سسٹم (این ایف ایم ایس) میں مربوط کیا جاچکا ہے جبکہ باقی فیڈروںکو آر ڈِی ایس ایس کے تحت شامل کیا جائے گا۔
گھریلو صارفین کو ایک بڑی راحت میں فلیٹ ریٹ والے علاقوں اور ان علاقوں میں رہنے والے جہاں روایتی و غیر مواصلاتی میٹر نصب ہیں ، اپنے صارفین کے بلوں میں کمی لانے کے لئے ، کشمیر ڈسکام آر ڈی ایس ایس کے تحت 6.85 لاکھ سمارٹ میٹر نصب کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ صارفین کو اُن کی کھپت اور روزانہ بلنگ کی ڈیجیٹل نگرانی کا آپشن فراہم کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تمام سمارٹ میٹر پری پیڈ فعال ہوں گے اور زیادہ درست اور بروقت کی کھپت کی تفصیلات فراہم کریں گے جس سے بلاتعطل اور معیاری بجلی کی فراہمی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ صارفین اپنے موبائل فون پر اِستعمال ہونے والی توانائی کی جانچ کرسکیں گے۔
کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے مزید بتایا کہ عمل آوری ایجنسی متاثرہ علاقوں میں سمارٹ میٹرنگ کے لئے پروجیکٹ امپلی منٹیشن پلان کی تشکیل کے عمل میں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ایم ڈِی پی کے تحت پہلے ہی 3 لاکھ سے زیادہ سمارٹ میٹر لگائے گئے ہیں جن میں سے تقریباً 1.20 لاکھ میٹر پری پیڈ موڈ میں کام کررہے ہیں جس سے صارفین کو اَپنی روزانہ کی کھپت اور بِلنگ کے اِختیارات کی نگرانی کرنے کا موقعہ ملے گا۔