سرینگر : ڈاکٹر اویس احمد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ اس صفائی مہم میں سرینگر کارپوریشن اہم رول ادا کر رہا ہے۔ ایسے میں سرینگر کے اہم مقامات کے علاوہ سیاحتی مقامات پر بھی صفائی ستھرائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد نہ صرف صاف صفائی عمل میں لانا ہے بلکہ عام لوگوں کو بھی صفائی کی طرف توجہ مرکوز کرانا ہے۔ اس تعلق سے جہاں محکمہ اپنی جانب سے ذمہ داری نبھا رہا ہے وہیں عام لوگو پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے آس پڑوس کو صاف رکھ کر بہترین شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں۔
ایس ایم سی کمشنر نے عام لوگوں سے کہا کہ وپ گھروں سے نکلنے والے کوڑا کرکٹ کو الگ الگ رکھے کیا کریں تاکہ بعد اسے ریسائیکل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر نکلنے والا کوڑا کٹ صد فیصد ریسائیکلیبل ہے۔اس لیے اس کوڑا کرکٹ کو ڈیمپنگ سائس پر ڈھیر کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ دوبارہ قابل کار بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تاجر برادری سے بھی کہا کہ وہ اپنے دکانوں میں کوڑے دان رکھیں۔ تاکہ صفائی کرنے والے عملے کو کوڑا کرکٹ جمع کرنے میں آسان ہو۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہم اپنے آس پاس یا شہر کو تبھی صاف رکھ سکتے ہیں۔