سری نگر/چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے جموں و کشمیر کے تمام گھروں کو فنکشنل ٹیپ واٹر کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) فراہم کرنے کے اَپنے مشن کو حاصل کرنے کے لئے جل جیون مشن ( جے جے ایم ) کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا۔
میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ جل شکتی ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس ،چیئرمین جے کے ڈبلیو آر آر اے، ایم ڈی جے کے ایم، جل شکی اور آئی اینڈ ایف سی محکموں کے چیف اِنجینئروں کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے سکیموں کی تکمیل کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ کمیونٹی کی طرف سے دیہاتوں کی ’’ ہر گھر نل سے جل‘‘ سرٹیفکیشن کے لئے بیک وقت اَقدامات کرنے پر زور دیا۔
اُنہوںنے کنسلٹنٹس کی جانب سے سورس سسٹین ایبلٹی اور ٹیکنیکل فزیبلٹی کے حوالے سے کئے گئے معا ئینے کی مناسب دستاویزات مرتب کرنے کا بھی مشورہ دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ متعلقہ رپورٹس ہر دِلچسپی رکھنے والے کے لئے دستیاب ہوں۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ چوں کہ زیادہ تر سکیمیں جلد ہی مکمل ہونے والی ہیں لہٰذا،محکمہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان قیمتی اثاثوں کی دیکھ ریکھ اور عوام کے لئے ان سکیموں کو آسانی سے چلانے کے لئے ایک معقول او اینڈ ایم پلان تیار کرے۔
مزید برآں، اَتل ڈولو نے محکمہ سے کہا کہ وہ عوام کو فراہم کئے جانے والے پانی کے معیار، مقدار اور وقت جیسے اعداد و شمار تک رسائی حاصل کرنے کے لئے آئی او ٹی پر مبنی ممکنہ حل تلاش کرے۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اعداد و شمار ان سکیموں کی بہتر نگرانی میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں سے ہر ایک کو چلانے کے لئے وسائل اور افرادی قوت کی ضرورت کے بارے میں منصفانہ خیال فراہم کرے گا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ جل شکتی شالین کابرا نے مشن کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے مقررہ مدت میں مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ایک سکیم کی تکمیل کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اِس منصوبے میں رواں مالی برس کی پہلی سہ ماہی میں 229، آئندہ دو سہ ماہیوں میں 1,111 اور 1,318 سکیمیں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 894 سکیموں نے 76 سے 99 فیصد اور )922 51 سے (75 فیصد کی پیش رفت حاصل کی ہے جو مشن کو بروقت مکمل کرنے کے محکمے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
میٹنگ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ محکمہ ان پیرامیٹروں کو ڈبل چیک کرنے کے لئے سکیموں کی تکنیکی فزیبلٹی اور سورس دیرپایت کے بارے میں تھرڈ پارٹی سٹیڈیز کر رہا ہے۔میٹنگ میں یہ انکشاف کیا گیا کہ اب تک ان کنسلٹنٹس اور پی ایمزسے 553 رپورٹ موصول ہوئی ہیں جن میں سے 512 کا تجزیہ کیا گیا ہے تاکہ ہر معاملے میں درپیش مخصوص مسائل کا اندازہ لگایا جاسکے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ان سٹیڈیز میں پائے جانے والے 58 ذرائع کی پائیداری کے مسائل میں سے 55 زیر زمین پانی سے متعلق ہیں اور 3 سطحی ذرائع سے متعلق ہیں۔
میٹنگ میں اب تک کئے گئے الیکٹرومیکنیکل کاموں اور ہر جل شکتی ڈویژن میں نصب یا زیر التوا آلات کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس نے اس مشن کے لئے برقی سب سٹیشنوں کے قیام ، جی آئی ، ڈی آئی ، ایچ ڈی پی ای پائپوں کی خریداری کا بھی جائزہ لیا۔
دوران میٹنگ بتایا گیا کہ اَب تک 1007 گائوںکو ’’ہر گھر جل وِلیج‘‘ بتایا گیا ہے جن میں سے 471 کو وہاں کے مقامی لوگوں نے بھی تصدیق کی ہے۔
بعدمیں محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول (آئی اینڈ ایف سی) کی جانب سے عملانے والی سکیموں کا جائزہ لینے کے لئے بلائی گئی ایک اور میٹنگ میں چیف سیکرٹری نے آبپاشی کی سہولیت یا سیلاب سے بچائوکے لئے کئے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا۔
اُنہوں نے ’’ ہر کھیت کو پانی ‘‘ سکیم کے تحت حاصل ہونے والے فنڈز اور نبارڈ کے تحت حاصل ہونے والے فنڈز کو خرچ کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے شاہ پور کنڈیڈم سے پانی حاصل کرنے کے لئے محکمہ کی طرف سے کئے جانے والے کاموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کو کہا۔
اَتل ڈولونے عمل آوری ایجنسیوں کی طرف سے مکمل ہونے کے بعد توی بیراج کی تعمیر کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ اُنہوں نے اس کے ابتدائی تالاب کے لئے سخت کوششیں کرنے پر زور دیا تاکہ یہ جموں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے۔ میٹنگ میں پی ایم ڈی پی مرحلہ دوم کے تحت جاری سیلاب سے بچاؤ کے کاموں اور دیویکا ریورپر ایمز جموں کے قریب جاری کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ مل کر کئے گئے آبپاشی نہروں کی نکاسی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا نے محکمہ کی کارکردگی کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی کہ جموںوکشمیر یوٹی میں تقریباً 4,511 کروڑ روپے کی لاگت سے 1,135 کام اورسکیمیں منظور کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں یو ٹی کیپکس کے تحت 676 ، نبارڈ کے تحت 36 ، ایف ایم بی اے پی کے تحت 19 ، پی ایم کے ایس وائی ایچ کے کے پی کے تحت 401 سکیمیں شامل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ 320 سکیمیں پہلے ہی مکمل ہوچکی ہیں اور 614 سکیمیں رواں مالی برس میں مکمل ہونے والی ہیں۔
پی ایم ڈی پی۔I کے نتائج بتاتے ہوئے بتایا گیا کہ دریائے جہلم کی گنجائش میں سنگم سے پادشاہی باغ تک تقریباً 10,000 کیوسک اور ٹیک پوائنٹ پادشاہی باغ میں فلڈ سپل چینل کی گنجائش میں ستمبر 2014 سے پہلے کے مقابلے میں 4700 کیوسک بڑھ گئی ہے۔
جموں و کشمیر میں شروع کی گئی چھوٹی آبپاشی سکیموں کے بارے میںمیٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ 1,242 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 401 سکیموں میں سے 204 مکمل ہوچکی ہیں اور 143 پر کام جاری ہیں۔
ملاقات میں توی بیراج، شاہ پور کنڈی ڈیم کی صورتحال اور راوی کینال پر بالوسیفون کی تعمیر نو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس نے جسمانی طور پر مکمل ہونے والے کاموں کی حد اور ان کی مالیاتی پیش رفت کا بھی گہرائی سے جائزہ لیا۔ ان کاموں میں NABARD، UT Capex اور مرکزی طور پر سپانسر شدہ اسکیموں (CSS) کے تحت اٹھائے گئے کام شامل ہیں۔
میٹنگ میں توی بیراج، شاہ پور کنڈی ڈیم اور راوی کنال پر بلو سیفون کی تعمیر نو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔