سری نگر، 10 اگست (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں ہفتے کے روز سپیشل سکریٹری فائنانس کے کے سدھا نے شیو مندر اور یاترا بھون کی سنگ بنیاد ڈالی۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں شیو مندر اور یاتری بھون کی بنیاد ڈالی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہاں سال بھر پوتر دنوں کے موقعوں پر یاتریوں کا رش رہتا ہے اور ان کی سہولیت کے لئے یہ یاترا بھون بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس یاتری بھون میں ڈیڑھ سو سے دو سو یاتریوں کے رہنے کا بندو بست ہوگا بلکہ اس میں جسمانی طور معذور یاتریوں کے لئے بھی بھرو انتظامات ہوں گے۔
موصوف سکریٹری نے کہا کہ یہاں بھائی چارے کا ماحول ہے اور تمام مذہب کے لوگوں نے اس میں اپنا سپورٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے بھائی چارے کے ماحول سے دنیا میں ایک اچھا پیغام جا رہا ہے۔