25 ستمبر کو 7.74 لاکھ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ،زیادہ تر حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے
نیوز ڈیسک
سرینگر 7 ستمبر :ضلع سرینگر میں 25 ستمبر کو ہونے والے دوسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ سرینگر ضلع آٹھ اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے جن میں 19 حضرت بل ، 20 خانیار ، 21 حبہ کدل ، 22 لال چوک ، 23 چھان پورہ ، 24 ذڈی بل ، 25 عید گاہ اور 26 مرکزی شالٹینگ شامل ہیں ان میں کُل 774462 ووٹر ہیں جن میں 386654 مرد ، 387778 خواتین ووٹرز ہیں جبکہ 30 کا تعلق تیسری جنس سے ہے ۔
ہموار اور پریشانی سے پاک انتخاب میں حصہ لینے کیلئے ووٹروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہندوستان کے الیکشن کمیشن ( ای سی آئی ) نے 932 پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں جن میں سے 885 شہری پولنگ اسٹیشن ہیں جبکہ 47 دیہی پولنگ اسٹیشن ہیں ۔ ضلع کے تمام آٹھ اسمبلی حلقوں میں سے 24 ذڈی بل اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 112864 رجسٹرڈ ووٹر ہیں جن میں 56408 مرد اور 56451 خواتین اور 05 ٹرانس جینڈر ووٹر ہیں ۔ اس حلقے میں ضلع میں سب سے زیادہ 143 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں تا کہ تمام رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے ووٹنگ کا ایک ہموار اور جامع تجربہ ہو سکے ۔ ووٹر ٹرن آؤٹ کو بڑھانے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ہر ووٹر آسانی کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے ، حلقے میں خصوصی پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 87 گازی ڈوری میں خواتین کے گلابی پولنگ اسٹیشن ، 50 کلہ محلہ بہرار میں پی ڈبلیو ڈی مینڈ پولنگ اسٹیشن ، 56 کنڈی محلہ میر بہری بُڈ ڈل میں نوجوانوں کے لئے پولنگ اسٹیشن جبکہ منفرد پولنگ اسٹیشن 67 نہرو پارک ابیکار پورہ ، 68 میر محلہ ابیکار پورہ اے ، 69 میر محلہ ابیکار پورہ بی ، 70 کھر محلہ ابیکار پورہ اور 71 کبوتر خانہ کے علاوہ 98 ڈی ڈی باغ میں گرین پولنگ اسٹیشن قایم کیا گیا ہے ۔
اس کے بعد 19 حضرت بل اسمبلی حلقہ 112541 ووٹروں کی آبادی کے ساتھ آتا ہے جس میں 56175 مرد اور 56366 خواتین ہیں اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس حلقہ میں تیسری جنس کے زمرے میں کوئی ووٹر رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اس حلقے میں 118 پولنگ اسٹیشن قایم کئے گئے ہیں جن میں 107 شہری پولنگ اسٹیشنز اور 11 دیہی پولنگ اسٹیئشنز ہیں ۔ حلقے میں جو خصوصی پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ان میں 34 ڈگا پورہ انچار میں خواتین کیلئے گلابی پولنگ اسٹیشن ، 105 نیو کالونی نگین میں پی ڈبلیو ڈی پولنگ اسٹیشن ، 62 گاسو میں یوتھ پولنگ اسٹیشن اور 67 چیک دارا گرین پولنگ اسٹیشن شامل ہیں ۔ اس کے بعد 26 مرکزی شالٹینگ اسمبلی حلقہ 107770 کُل رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ آتا ہے جن میں 54185 مرد اور 53576 خواتین ہیں جبکہ 09 تیسری جنس کے ووٹر ہیں ۔
ووٹرز کی مکمل رسائی کو یقینی بنانے کیلئے حلقے میں 114 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 110 شہری اور 04 دیہی پولنگ اسٹیشنز ہیں ۔ انتخابی حلقے میں جو خصوصی پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ان میں 44 بیمنہ ( آئی ٹی آئی ) میں خواتین کے گلابی پولنگ اسٹیشن ، 6 رنبیر گڑھ ، پرتاپ گڑھ ( سیریکلچر بلڈنگ ) میں پی ڈبلیو ڈی پولنگ اسٹیشن نوجوانوں پر مشتمل پولنگ اسٹیشن 5 رنبیر گڑھ ، پرتاپ گڑھ بی ( بوائیز مڈل اسکول رنبیر گڑھ ، پرتاپ گڑھ ) اور 93 بٹہ مالو بی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بٹہ مالو ایسٹ سائڈ پر ایک گرین پولنگ اسٹیشن شامل ہیں ۔ اسی طرح 22 لال چوک اسمبلی حلقہ میں 107199 ووٹر رجسٹرہوئے ہیں جن میں 53425 مرد اور 53773 خواتین ہیں اس کے علاوہ ایک تیسری جنس کا ووٹرہے۔
اس حلقے میں مجموعی طور پر 137 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 115 پولنگ اسٹیشن شہری علاقوں میں جبکہ 22 دیہی علاقوں میں بنائے گئے ہیں تا کہ ووٹنگ کے عمل کو ہموار اور پریشانی سے پاک کیا جا سکے ۔ اس اسمبلی حلقہ میں قائم کئے گئے خصوصی پولنگ اسٹیشنوں میں 19 چنار باغ میں خواتین کے گلابی پولنگ اسٹیشن ، 6 گرو باغ میں پی ڈبلیو ڈی مینڈ پولنگ اسٹیشن ، 99 کرسو پادشاہی باغ میں یوتھ پولنگ اسٹیشن اور 127 بلہامہ پر گرین پولنگ اسٹیشن شامل ہیں ۔ اسی طرح 21 حبہ کدل اسمبلی حلقہ میں 95546 ووٹر ہیں جن میں 47404 مرد اور 48133 خواتین ہیں جبکہ 09 تیسری جنس کے ووٹر ہیں ۔ اس حلقے کے ووٹرز کی سہولت کیلئے 128 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ۔ قابل رسائی اور جامع انتخابات کیلئے خصوصی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 38 پتلی پورہ میں ایک خواتین کے گلابی پولنگ اسٹیشن ، 59 خانقاہِ مولہ بی پر پی ڈبلیو ڈی مینڈ پولنگ اسٹیشن اور 119 ستھو بالا بی سبز پولنگ اسٹیشن شامل ہیں ۔ 20 خانیار اسمبلی حلقہ میں کُل 91226 ووٹر ہیں جن میں 45407 مرد اور 45816 خواتین ہیں اس کے علاوہ 03 تیسری جنس کے ووٹر بھی یہاں رجسٹرڈ ہیں ۔ ووٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے حلقے میں 126 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 122 شہری علاقوں میں جبکہ 04 دیہی علاقوں میں ہیں ۔ ووٹرز کی شمولیت کو بڑھانے کیلئے قائم کئے گئے خصوصی پولنگ اسٹیشنوں میں 52 بندے باغ میں ایک خواتین کا گلابی پولنگ اسٹیشن ، 27 برین ڈی پر پی ڈبلیو ڈی مینڈ پولنگ اسٹیشن ، 31 برین جی میں نوجوانوں کے زیر انتظام پولنگ اسٹیشن اور ایک32 بین جی سبز پولنگ شامل ہیں ۔ اسی طرح 23 چھان پورہ اسمبلی حلقہ میں 85431 ووٹروں کی آبادی درج کی گئی ہے جس میں 42556 مرد اور 42874 خواتین کے علاوہ ایک ٹرانس جینڈر ووٹر ہیں ۔
ہموار ووٹنگ کے عمل کیلئے ای سی آئی نے 91 پولنگ اسٹیشنوں کا نیٹ ورک قائم کیا ہے 85 شہری پولنگ اسٹیشن ہیں جبکہ 06 دیہی پولنگ اسٹیشن ہیں ۔ آسان اور قابل رسائی ووٹنگ کیلئے حلقے میں قائم کئے گئے خصوصی پولنگ اسٹیشنوں میں 53 چھان پورہ ای میں ایک خواتین کا گلابی پولنگ اسٹیشن ، 4 باغات برزلہ بی پر پی ڈبلیو ڈی مینڈ پولنگ اسٹیشن ، 5 باغات برزلہ سی پر نوجوانوں کا پولنگ اسٹیشن اور 39 راولپورہ بی ایک سبز پولنگ اسٹیشن شامل ہیں ۔ 25 عید گاہ اسمبلی حلقہ میں 61885 ووٹروں کی تعداد ہے ان میں 31094 مرد اور 30789 خواتین کے علاوہ 02 تیسری جنس کے ووٹر ہیں ۔ حلقے میں 75 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جو تمام شہری علاقوں میں آتے ہیں ۔ منصفانہ ووٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی پولنگ اسٹیشنوں میں سے ایک 2 تکانواری پورہ بی گلابی پولنگ اسٹیشن ، 8 سنگم سی پی ڈبلیو ڈی مینڈ پولنگ اسٹیشن ، 15 پالپورہ بی پر نوجوانوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن اور 04 بخشی پورہ اے ایک سبز پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے ۔ دریں اثنا ضلع میں جہاں 25 ستمبر کو دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے وہاں پر امن اور شفاف پولنگ کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
