• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

انجینئر رشید، عمر عبداللہ اور محبوبہ ایک جیسی زبان بولتے ہیں: رام مادھو

Online Editor by Online Editor
2024-09-12
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
انجینئر رشید، عمر عبداللہ اور محبوبہ ایک جیسی زبان بولتے ہیں: رام مادھو
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر اور قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو نے بدھ کو ممبر پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کی رہائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ’’نیا کشمیر‘‘ کے وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رام مادھو نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’یہ علیحدگی پسند (یعنی انجینئر رشید) جو پانچ سال سے یو اے پی اے (UAPA) کے تحت جیل میں تھا، اب رہا ہو کر وادی کی سیاست کو مزید خراب کرنے کے لیے (باہر) آچکا ہے۔‘‘
رام مادھو نے نکتہ چینی کرتے ہوئے مزید کہا: ’’اس کے بیانات کو دیکھیں – مودی مخالف، آرٹیکل 370 کی بحالی، دہشت گردوں کی رہائی، یہ سب وہی باتیں ہیں گپکار گینگ – عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی یا سجاد لون جیسوں – کی زبان ہے۔ وہ مودی کے نیا کشمیر کے خواب کو شکست دینا چاہتے ہیں، لیکن ہم اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں اور نیا کشمیر کا سفر جاری رہے گا۔‘‘
بی جے پی لیڈر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب انجینئر رشید نے اپنی رہائی کے بعد مودی کے نیا کشمیر کے بیانیے کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انجینئر رشید، جنہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اور حکومت کی پالیسیوں کو چیلنج کریں گے۔ یاد رہے کہ انجینئر رشید کو گزشتہ روز عدالت نے دو اکتوبر تک عبوری ضمانت پر رہا کیا ہے۔
تہاڑ جیل سے رہا ہونے کے بعد انجینئر رشید نے مزید کہا: ’’میں اپنے لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا۔ میرا مقابلہ مودی کے نیا کشمیر کے بیانیے سے ہے، جسے جموں و کشمیر کے لوگوں نے مسترد کر دیا ہے۔ یہ جنگ عمر عبداللہ کی کرسی کے لیے نہیں بلکہ میرے لوگوں کے لیے ہے۔‘‘ دریں اثناء، بی جے پی کے جموں و کشمیر صدر رویندر رینہ نے وادی میں ایک جعلی خط کو سیاسی پروپیگنڈا قرار دیا، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ اپوزیشن کی جانب سے پھیلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا، ’’یہ جعلی خط کشمیر میں گردش کر رہا ہے، جو اپوزیشن کی جانب سے سیاسی دھوکہ بازی ہے۔ میرے دفتر سے ایسا کوئی حکم جاری نہیں ہوا اور میں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اس سیاسی فراڈ پر ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے۔‘‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

انجینئر رشید کی رہائی سے این سی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، لیکن ان کو بی جے پی کے خلاف لڑنا چاہیے، آغا روح اللہ

Next Post

ہم جموں کشمیر کو جھوٹ اور فریب کی سیاست سے آزاد کرنے آئے ہیں: ملکاجن کھرگے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
ہم جموں کشمیر کو جھوٹ اور فریب کی سیاست سے آزاد کرنے آئے ہیں: ملکاجن کھرگے

ہم جموں کشمیر کو جھوٹ اور فریب کی سیاست سے آزاد کرنے آئے ہیں: ملکاجن کھرگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan