نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مہیلا کانگریس کو اس کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ان کاحق ملنا چاہیے۔
مسٹرکھڑگے نے کہا کہ آئین میں جو حقوق خواتین کو دیئے گئے ہیں وہ انہیں فراہم کئے جانے چاہئیں اور کانگریس اس کے لئے برابر لڑے گی۔
انہوں نے کہا’’، ’ آدھی آبادی کو پورا حق ‘ ملنا ایک آئینی ذمہ داری ہے جس کے لیے کانگریس پارٹی پوری طرح پابندعہد ہے۔ ہمارے ملک کی خواتین کی طاقت نے جدوجہد آزادی سے لے کر خلائی پرواز تک، ملک کی تعمیر میں برابر اپنا تعاون پیش کیا ہے۔‘‘
مسٹرکھڑگے نے کہا، "یہ آل انڈیا مہیلا کانگریس کی ذمہ داری ہے کہ وہ سڑکوں سے لے کر پارلیمنٹ تک ہماری خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں اور خواتین میں عدم تحفظ، مہنگائی، بے روزگاری، سماجی استحصال، عدم مساوات اورخواتین سے نفرت کرنے والوں کے خلاف مضبوطی سے لڑیں "۔
انہوں نے کہا، "مہیلا کانگریس کے یوم تاسیس پر تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔”
