• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

ایئر فورس کے ونگ کمانڈر پر عصمت دری کا الزام، پولیس نے کیا مقدمہ درج

Online Editor by Online Editor
2024-09-18
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کپواڑہ پولیس اسٹیشن کیس: فوج کے تین لیفٹیننٹ کرنل سمیت 16 افراد کے خلاف قتل اور ڈکیتی کی کوشش کےلئےFIR درج
FacebookTwitterWhatsappEmail

بڈگام : جموں کشمیر پولیس نے بھارتی ایئر فورس کے ایک ونگ کمانڈر کے خلاف ریپ، ذہنی ہراسانی اور تعاقب کے الزامات پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ یہ ایف آئی آر سرینگر کے ائیر فورس اسٹیشن پر تعینات ونگ کمانڈر کے خلاف درج کی گئی ہے۔ خاتون فلائنگ آفیسر نے الزام عائد کیا ہے کہ 31 دسمبر 2023 کو آفیسرز میس میں ہونے والی نیو ایئر پارٹی کے دوران ونگ کمانڈر نے ان کے ساتھ زبردستی کی۔
بڈگام پولیس اسٹیشن میں درج اس کیس میں ونگ کمانڈر پر قانون کی دفعہ 376(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ دفعہ بااختیار افراد کے ذریعے کی گئی جنسی ہراستی کے واقعات کو ظاہر کرتا ہے۔ خاتون فلائنگ آفیسر نے بتایا کہ یکم جنوری 2024 کی رات 2 بجے ونگ کمانڈر نے انہیں تحفہ دینے کے بہانے اپنے کمرے میں بلایا اور وہاں ان کے ساتھ زبردستی کی۔ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے مسلسل ونگ کمانڈر کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ باز نہ آیا۔ خاتون کی جانب سے درج کی گئی شکایت میں کہا گیا : ’’میں نے بار بار اس (ونگ کمانڈر) سے یہ سب نہ کرنے کی اپیل کی اور ہر ممکن کوشش کی۔ بالآخر میں نے اسے دھکہ دیکر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی۔‘‘
متاثرہ نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد وہ شدید صدمے کا شکار ہو گئیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ آگے کیا کرے، اسے یہ خوف ستائے جا رہا تھا کہ اگر اس نے کسی سے شکایت کی تو ونگ کمانڈر ان سے کہیں بدلہ نہ لے۔
اس کے بعد خاتون نے دو دیگر خواتین آفیسرز سے مشورہ کیا، جنہوں نے انہیں شکایت درج کرنے کی ترغیب دی۔ تاہم، شکایت درج کرنے میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ انٹرنل کمیٹی نے بہتر انداز میں تحقیقات نہیں کی۔ شکایت کے مطابق، کمیٹی کی تحقیقات مئی میں ناکافی شواہد کی بنیاد پر غیر نتیجہ خیز قرار دی گئیں۔ خاتون نے کہا کہ ’’یہ کہنا غیر منطقی ہے کہ کوئی شخص گواہوں کے سامنے جنسی زیادتی کرے گا۔‘‘
خاتون نے مزید الزام عائد کیا کہ انہیں مسلسل ذہنی ہراسانی کا سامنا ہے اور ان کی نجی زندگی اور بات چیت پر نظر رکھی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خودکشی کے خیالات کا بھی شکار ہو چکی ہیں اور ان کی سماجی زندگی بالکل تباہ ہو گئی ہے۔ ادھر، بڈگام پولیس اسٹیشن کے ایک انسپکٹر کو اس کیس کی تحقیقات کا ذمہ سونپا گیا ہے۔ خاتون فلائنگ آفیسر نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری کارروائی کریں اور اس کیس میں انصاف کو یقینی بنائیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پی ڈی پی کے بغیر کوئی حکومت نہیں بن پائے گی: وحید الرحمان پرہ

Next Post

کشمیر الیکشن ۔پہلے مرحلے کی پولنگ مکمل

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post

کشمیر الیکشن ۔پہلے مرحلے کی پولنگ مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan