سری نگر (یو این آئی)جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ مرکزی زیر انتظام علاقے کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ سری نگر میں اگلے سال بھی لنجڈس کرکٹ لیگ کا اہتمام کیا جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے بخشی اسٹیڈیم میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ آج لنجڈس کرکٹ ٹورنمنٹ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد فائنل میچ دیکھنے کے لئے آئی ہوئی ہے ۔
ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ اسٹیڈیم کے اندر تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں پر کرکٹ کے تئیں لوگوں میں کتنا جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جس طرح سے یہاں کے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس سے یہ عیاں ہورہا ہے کہ یہاں پر بھی گریس گیل ، عرفان اور یوسف پٹھان جیسے کھلاڑی پیدا ہونگے ۔
ان کے مطابق جموں وکشمیر کے کھلاڑی آئی پی ایل میں بھی اپنا نام کما رہے ہیں۔
اگلے سال سری نگر میں لنجڈس کرکٹ ٹورنمنٹ منعقد کرنے کے بارے میں جب ایل جی منوج سنہا سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا:’مجھے امید ہے کہ اگلے سال بھی یہاں پر لنجڈس کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد ہوگا ۔ ‘
