سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بوٹہ پتھری گلمرگ میں فوجی گاڑی پر ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوسناک خبر آرہی ہے کہ گلمرگ کے بوٹہ پتھری علاقے میں فوجی گاڑی پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں کچھ افراد جاں بحق اور کئی ایک زخمی ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ نے نے کہا :’کشمیر میں حالیہ حملوں کا یہ سلسلہ انتہائی تشویشناک ہے میں اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور جاں بحق ہوئے فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ‘وزیر اعلیٰ نے حملے میں زخمی ہوئے فوجیوں کی جلد صحت کے لئے دعا کی ۔‘
