سری نگر،31 اکتوبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا: ’سردار جی نےاپنی زندگی ہندوستان کی آزادی اور متحدہ ہندوستان کی تخلیق کے لیے وقف کردی‘۔
ولبھ بھائی جھاویر بھائی پٹیل، جن کو عام طور پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام سے جانا جاتا ہے، ملک کی آزادی کے کارکن اور سیاستدان تھے۔
انہوں نے 1947 سے 1950 تک ہندوستان کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں ہندوستان کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کو ان کی یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘۔
انہوں نے کہا: ’سردار جی نےاپنی زندگی ہندوستان کی آزادی اور متحدہ ہندوستان کی تخلیق کے لیے وقف کردی‘۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ’آئیےان کی یوم پیدائش کے موقع پرخود کو ان کی صلاحیتوں کے لیے وقف کریں اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کریں‘۔