• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

بڈگام: ماگام میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ ، دو غیر مقامی مزدور زخمی

Online Editor by Online Editor
2024-11-01
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
اننت ناگ میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ ،دو غیر مقامی مزدور زخمی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگریکم نومبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں شام دیر گئے مشتبہ ملی ٹینٹوں نے غیر مقامی مزدوروں پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دو مزدور زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیا۔
پولیس اور فوج نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شام دیر گئے ماگام بڈگام کے مازہامہ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو غیر مقامی مزدور شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دونوں کو سری نگر ریفر کیا گیا۔
زخمیوں کی پہچان عثمان ملک ولد جلفان ملک ساکن سہارن پور اترپردیش اور سفیان ولد ایم انعام الیاس ساکن سہارن پورہ اترپردیش کے بطور کی گئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق عثمان ملک کے ہاتھ کو گولی لگی ہے جبکہ سفیان کی ٹانگ میں گولی پیوست ہوئی تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
واضح رہے کہ 23اکتوبر کی شام کو ملی ٹینٹوں نے گگن گیر میں ٹنل کے کام پر مامور مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مقامی ڈاکٹر اور چھ غیر مقامی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ گزشتہ ہفتے ملی ٹینٹوں نے گلمرگ میں فوج کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا اور اس واقعے میں تین فوجی اور دو مقامی پورٹر از جان ہوئے تھے۔
وادی کشمیر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملی ٹینٹ حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اگر چہ ایل جی منوج سنہا نے یونفائیڈ ہیڈ کواٹر کی میٹنگ کے دوران سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دی تاہم اس کے باوجود بھی ملی ٹینٹوں کی جانب سے غیر مقامی شہریوں کو نشانہ بنا یا جارہا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا نئی دہلی ، سری نگر اور جموں میں اعلیٰ سطحی میٹنگوں کے دوران از سر نو جائزہ لیا گیا جبکہ ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر نئی حکومت عملی بھی ترتیب دی گئی ہے لیکن ملی ٹینٹ آئے روز اپنی موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

زعفران کی اندرون خانہ کاشت کی ٹیکنالوجی میں پیشرفت؛ روایتی کھیتوں سے باہر کاشت کے مواقع روشن

Next Post

بی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ رانا کی آخری رسومات ادا، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے تعزیت پیش کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
بی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ رانا کی آخری رسومات ادا، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے تعزیت پیش کی

بی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ رانا کی آخری رسومات ادا، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے تعزیت پیش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan