اننت ناگ: فوج کے مطابق خفیہ جانکاری کی مدد سے سکیورٹی فورسز ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے گروپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھیں۔ یہ عسکریت پسند متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ ان میں سے ایک عسکریت پسند ارباز میر نے آٹھ اکتوبر کو رائفل مین ہلال احمد بھٹ کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا۔ فوج کے مطابق انہوں نے کولگام میں کئی فوجی جوان کو ہلاک کیا اور آج تک انہوں نے کئی غیر مقامی مزدوروں کو بھی ہلاک کیا۔ ان کے خلاف کئی ایف آئی اے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں درج تھے۔
اسی بیچ ہلکان گلی شانگس میں ان عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں سے متعلق جانکاری ملی جس کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم تشکیل دے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ دو نومبر کو صبح 11:45 بجے فوجیوں نے مشتبہ نقل و حرکت دیکھی اور دہشت گردوں کو للکارا، جنہوں نے فائرنگ کی۔ افواج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور جنگی سامان کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔ اس آپریشن کی کامیابی کا سہرا اننت ناگ اور کولگام کے لوگوں جاتا ہے جنہوں سکیورٹی فورسز سے تعاون کرتے ہوئے اہم معلومات کے ساتھ آپریشن میں سہولیات فراہم کیں۔
فوج کے ایک سینئر اہلکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “عوام کی شرکت اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہم آہنگی کشمیر میں امن قائم کرنے کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ آپریشن دہشت گردی سے نمٹنے اور علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز کی انتھک کوششوں کو اجاگر کرتا۔”
انہوں نے مزید کہا فوج خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ ہلکان گلی جیسی کارروائیوں کے ذریعے، فوج شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرتی ہے۔