سری نگر:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اسمبلی کے ذریعے دفعہ370 کے لیے آواز بلند کی ہے اور اس طرح دنیا کو بتا دیا گیا کہ یہاں کی عام کیا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے ہیں انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ نے گاندربل میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات کے دوران بار بار کہا کہ ہمیں اسمبلی کے ذریعے ہی یہ پیغام دینا ہے کہ پانچ اگست 2019کو ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ہمیں قابل قبول نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق پانچ اگست 2019کو ہماری اجازت، رضا مندی اور مشاورت کے بغیر ہی خصوصی اختیارات کو منسوخ کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسمبلی اجلاس کے پہلے دن ہمارے مخالفین نے طعنے دئے کہ لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا جارہا ہے۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ ہم نے اسمبلی میں وہ بل پاس کی جس سے مرکزی حکومت بھی نظر انداز نہیں کرسکتی ۔
جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہم قانون جانتے ہیں اور ہمیں پتہ ہے کہ اسمبلی میں بل کو کیسے پاس کرنا ہے ۔
ان کے مطابق ہم اسمبلی اجلاس کے پہلے ہی روز خصوصی اختیارات کی بحالی کی خاطرقرارداد پاس کراتے لیکن ہم نے سوچ سمجھ کر ایسی بل لائی جس سے مرکز ی سرکار بھی آنکھیں نہیں چراسکتی ہے۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ ہم ایک ایسی آواز چاہتے تھے جس سے مرکزی حکومت مسترد نہ کرئے اور یہ آواز کل اسمبلی نے اٹھائی اور قرارداد منظور ہوئی اور دنیا کو یہ پیغام پہنچا کہ جموں وکشمیر کے لوگ خصوصی اختیارات کی واپسی چاہتے ہیں۔
