سری نگر،13 نومبر (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے تین دنوں کے دوران برف وباراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے زو جیلا، راز دان پاس، سادھنا پاس، سنتھن ٹاپ اور مغل روڈ پر 15 نومبر کو ممکنہ ہلکی برف باری سے ٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔
سیاحوں اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 14 نومبر کی شام سے15 نومبر تک موسمی صورتحال کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں 13 نومبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 14 اور15 نومبر کو ہلکی بارشیں جبکہ کئی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 16 نومبر کو بھی ہلکی بارشیں جبکہ کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں 17 نومبر سے23 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔